30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الافلاك اکبرھا حجما،واخص الکلیات اقلہا افرادًا و فلك جوز ھو فلك القمر و سیارۃ لا تدویر لہا ذکاء و المتحیرۃ السودا ء زحل،والخاتس الکانس الاحمر مریخ الٰی غیر ذلك ممالایعد ولایحصی ومحال ان تبدی مثالا یحمل فیہ افعل مضافا علی افضل مضافا الی اضیف الیہ الاول مع جریا نھما علی معناھما الحقیقی ثم لایصح العکس، فاذا صدقت القضیۃ بالنظر الی الواقع کفانا ھذا الانتظام القیاس واستنتاج المدعی،والسرفی ذٰلك ان الموجبات انما تنعکس الی مالا یصلح لکبرویۃ الاول لجواز عموم المحمول واذا کان ھناك مفہومان لیس لکل منہما الامصداق واحد بحسب ظرف الخارج اوالذھن ایضًا بطل عمومھما بحسب ذلك الظرف(فلایجوزان یکون احدھما اعم من الاٰخر بمعنی شمولہ لہ ولغیرہ فی ذلك الظرف)فلم یبق باعتبارہ الا التساوی)اوالتباین ولا ثالث لھما،فان صدقت الحملیۃ القائلۃ ان ھذا ذاك |
اور سب سے اونچا فلك حجم میں سب سے بڑا ہے۔اور خاص تر کلی سب سے کم افراد والی ہے اور فلك جو ز فلك قمر ہے۔اور وہ سیارہ جس میں گولائی نہیں وہ سورج ہے اور سیارہ سیاہ متحیرہ زحل ہے اور سیدھے چل کر اُلٹے پھرنے والا اور غائب ہو جانے والا سرخ سیارہ مریخ ہے۔اس کے علاوہ بہت ساری مثالیں جن کی گنتی اور شمار نہیں۔اور محال ہے کہ تم ایسی مثال ظاہر کرو جس میں افعل التفضیل مضاف ہوکردوسرے افضل التفضیل پر محمول ہو درانحالیکہ وہ اس کی طرف مضاف ہو جس کی طرف پہلا مضاف ہوا ہے اور اسی کے ساتھ دونوں اپنے معنی حقیقی پر جاری ہوں پھر ان دونوں کا عکس صحیح نہیں۔ تو جب قضیہ نظر بنفس الامر صادق ہے تو ہمیں نظم قیاس اور مدعا کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے یہی کافی ہے اور اس میں راز یہ ہے کہ موجبہ قضیے کا عکس وہ آتا ہے جو شکل اول کے کبرٰی بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا اس لیے کہ محمول کے عموم کا احتمال ہے اور جب کہ دو مفہوم وہاں ایسے ہوں کہ جن میں سے ہر ایك کے مصداق کا اعتبار اس کے محل خارجی کے اعتبار سے ایك ہو یا ذہن میں بھی متحد ہو تو ان دونوں کے مفہوم کا عموم باعتبار اس محل کے باطل ہے تو اس کے اعتبار سے نہ رہی مگر تساوی یا تباین اور ان دونوں کا ثالث نہیں تو اگر قضیہ حملیہ جس میں یہ دعوٰی ہو کہ بے شك یہ شخص وہی ہے تو ضروری ہے کہ یہ قضیہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع