30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم "ان اشد الناس تصدیقًا للناس اصدقھم حدیثا وان اشد الناس تکذیبًا اکذبھم حدیثا"[1] قال الفاضل الشارح فالصدوق یحمل کلام غیرہ علی الصدق لاعتقاد قبح الکذب والکذوب یتھم کل مخبر بالکذب لکونہ شانہ۔[2]ا ھ
اخرج احمد فی کتاب الزھد عن سلمان الفارسی واقفًا علیہ و ابن لال وابن النجار عن ابی ھریرۃ والسجزی فی الابانۃ عن ابن ابی اوفی رافعین الٰی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اکثر الناس ذنوبًا یوم القیمۃ اکثرھم کلامًا فیما لایعنیہ [3] قال الفاضل الشارح"لان |
وہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔"سب سے زیادہ لوگوں کی تصدیق کرنے والا وہ ہے جس کی بات سب سے زیادہ سچی اور لوگوں کو سب سے زیادہ جھوٹا بتانے والا وہ ہے جو اپنی بات میں سب سے بڑا جھوٹا ہو،"فاضل شارح نے فرمایا وہ سچا دوسرے کے کلام کو سچائی پر محمول کرتا ہے اس لیے کہ وہ جھوٹ کو بُرا جانتا ہے۔اور جھوٹا ہر مخبر کو جھوٹ کی تہمت لگاتا ہے اس لیے کہ جھوٹ بولنا اس کا کام ہے،ا ھ امام احمد نے کتاب الزھد میں حضرت سلیمان فارسی سے حدیث موقوف روایت کی اور ابن لال اور ابن نجار نے ابو ہریرہ سے اور سجزی نے ابانہ میں ابن ابی اوفٰی سے،ان سب نے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے مرفوعًا روایت کیا کہ فرمایا"سب لوگوں سے زیادہ قیامت کے دن اس کے گناہ ہوں گے۔جو سب سے زیادہ لایعنی باتیں کرے۔" فاضل شارح نے فرمایا اس لیے کہ |
[1] کنزالعمال حدیث نمبر۶۸۵۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۳/ ۳۴۴،الجامع الصغیر حدیث نمبر۲۲۰۲ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۱۳۴
[2] التیسیرشرح الجامع الصغیر تحدیت حدیث ان اشد الناس تصدیقا دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/۳۱۱
[3] الجامع الصغیر بحوالہ ابن لال و ابن نجار حدیث نمبر۱۳۸۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ /۸۶،کتاب الزھد ۸۱۱ دارالکتاب العربی دارالکتب العلمیہ بیروت ص ۲۱۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع