30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تذئیل ایاك وان تظن ان تقدیم الخبر فی امثال ھذا المقام قلیل فی فصیح الکلام حتی یعدتاویلا للمرام بل ھو شائع تکثربل ھو الاکثر الاوفر،ولو سرد نالك من الاحادیث الواردۃ علٰی ھذاالمنوال لنافت علی مئاتٍ ورمیتنی بالاملال،ثم منہا ما فی نفس الحدیث دلیل علی مانرید کتقدیم الصفات و تاخیر الذوات وغیر ذٰلك ومنہا ما شرح الشارحون بعکس الترتیب من دون حاجۃ الٰی ماھنالك فعلم انہ طریق شائع،کثیرًا مایجری الکلام علیہ وتتبادر الافھام الیہ بلا احتیاج الی صوارف ولا توقف علٰی موقف ولو لاانا علی حذرمن الاطناب لاریناك منہا العجب العجاب،لکن لا باس ان تذکر طرفًا من احادیث اکثرھا من القسم الثانی لانھا اوضح فی المقصود وضوحًا جمیلًا و نقدم علیہا حدیثا ذکر فیہ المصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مقدمتین فاستنتج منہما العلماء کمثل صنیعنا فی الاٰیتین |
تذئیل خبرداریہ گمان نہ کرنا کہ ایسے مقامات میں خبر کو مقدم رکھنا کلام فصیح میں نادر ہے۔یہاں تك کہ مقصود کے لیے تاویل کرنا ٹھہرے،بلکہ وہ بکثرت شائع ہے بلکہ یہی اکثر و اوفر ہے اور اگر ہم تم سے ان احادیث میں سے کچھ کا ذکر کریں جو اس طریقے پر وارد ہوئیں تو گنتی میں سینکڑوں سے زیادہ ہوں گی اور تم مجھے اکتا دینے پر تہمت لگاؤ گے۔پھر ان میں سے وہ بھی ہے جو نفسِ حدیث میں ہمارے مدعا کی دلیل ہے جیسے صفات کو مقدم کرنا اور ذوات کو مؤخر کرنا اور اس کے علاوہ ان میں شارحین حدیث کا حدیث کی شرح میں ترتیب الٹ دینا بلا ضرورت،تو اس سے معلوم ہوا کہ خبر کو مقدم کرنا شائع ہے اور بسا اوقات کلام اس ڈھنگ پر چَلتا ہے اور قرائن صارفہ کی حاجت کے بغیر لوگوں کی فہم اس کی طرف سبقت کرتی ہے اور کسی بتانے والے پر مو قوف نہیں ہوتی اور اگر ہمیں تطویل کا ڈر نہ ہو تو ہم تمہیں ان احادیث کا عجیب و غریب نمونہ دکھاتے لیکن اس میں حرج نہیں کہ ہم ان احادیث کا ایك حصہ ذکر کریں جن میں اکثر قسم ثانی کے قبیل سے ہیں۔اس لیے کہ وہ مقصود میں خوب واضح ہیں اور ہم پہلے ایك حدیث ذکر کریں جس میں مصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے دو مقدمے ذکر کیے تو اس سے علماء نے نتیجہ نکالا، جس طرح دو آیتوں میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع