30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تعالٰی" اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ امْتَحَنَ اللہُ قُلُوۡبَہُمْ لِلتَّقْوٰیؕ"[1] وقال تعالٰی " وَ مَنۡ یُّعَظِّمْ شَعٰٓئِرَ اللہِ فَاِنَّہَا مِنۡ تَقْوَی الْقُلُوۡبِ ﴿۳۲﴾""[2] وقال صلی الله تعالٰی علیہ وسلم"التقویٰ ھٰھنا، التقویٰ ھٰھنا،التقویٰ ھٰھنا،یشیرالٰی صدرہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔"اخرجہ مسلم[3] وغیرہ عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ وعنہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم "لکل شیئ معدن ومعدن التقویٰ قلوب العارفین" اخرجہ الطبرانی [4] عن ابن عمروالبیہقی عن الفاروق اکبر رضی الله تعالٰی عنہما،فکیف قلتم انھا من المحسوسات۔ قلت بلٰی ان التقویٰ مقامہا القلب وعن ھذا قلنا ان الصدیق لما کان اتقی الامۃ باسرھا وجب ان یکون اعرفھابالله تعالٰی |
ہے:"یہ ہیں جن کا دل الله نے پرہیزگاری کے لئے پرکھ لیا ہے۔"اورالله تعالٰی فرماتاہے:"اورجو الله کے نشانوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے۔"اورنبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:"تقویٰ یہاں ہے،تقویٰ یہاں ہے،تقویٰ یہاں ہے۔حضورصلی الله تعالٰی علیہ وسلم اپنے سینہ مبارك کی طرف اشارہ فرماتے تھے۔"اس حدیث کو مسلم وغیرہ نے ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا،اورحضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے:"ہر شے کے لئے کان ہے اور تقویٰ کی کان اولیاء کے دل ہیں۔"اس حدیث کو طبرانی نے ابن عمر سے اوربیہقی نے فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا،توآپ نے کیسے کہہ دیا کہ تقویٰ محسوسات سے ہے۔ قلت(میں جواب میں کہتاہوں)ہاں بے شك تقویٰ کا مقام قلب ہے اوراسی وجہ سے ہم نے کہا کہ بے شك جب صدیق تمام امت سے زیادہ پرہیزگار ہوئے تو ضروری ہوا کہ وہ سب سے زیادہ الله کو جاننے والے ہوں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع