دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

علٰی معناہ اعنی من فضل فی التقوی علٰی کل من عداہ نبیا کان او غیرہ الا انہ یختص بالاحیاء الموجودین فالصدیق رضی الله تعالٰی عنہ یوصف بہ فی اٰخر عمرہ حین خلافتہ بعدارتحال المصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وسیدنا عیسٰی علٰی نبینا علیہ الصلوٰۃ و السلام لما کان مرفوعا الی السماء لم یبق فی حکم الاحیاء،ولا یجب للتقی ان یکون اتقی فی جمیع الاوقات وبالنسبۃ الٰی کل احد من الاحیاء والاموات و الا لم یوجد لہ فی العٰلمین مصداق اذلایتصور التقوی فی زمن الصبا وکل منصب محمود شرعًا فالعبرۃ فیہ باخرالعمر کالعدل والصلاح والغوثیۃ و القطبیۃ و الولایۃ والنبوۃ ولہذا یدعی بھٰذہ الاوصاف من تشرف بھا فی اواخر عمرہ وان لم یکن لہ ذٰلك من بدو امرہ،فالاتقی من فضل بالتقوی من سائر الموجودین فی آخر عمرہ الذی ھو وقت اعتبار الاعمال وبہ یثبت المدعی بلا تکلف ولا تاویل[1] اھ بالتعریف وقد ارتضاہ المولی الفاضل جانحا الیہ وساکتاعلیہ۔

ماسواسے افضل ہوخواہ نبی ہو یا غیر نبی،مگر یہ کہ اس صورت میں یہ ان کے ساتھ خاص ہوگاجو زندہ موجود ہیں۔پھر صدیق رضی الله تعالٰی عنہ اتقی کے مصداق اپنی عمر کے آخری حصہ میں اپنی خلافت کے دور میں مصطفٰی علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد ہوئے اورسیدناعیسٰی علیہ الصلوٰۃ جب آسمان پر اٹھالئے گئے تو وہ زندوں کے حکم میں نہ رہے اوراتقی کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تمام اوقات میں اتقی ہو اورتمام احیاء و اموات سے افضل ہو،ورنہ عالم میں کوئی اس کا مصداق نہ ہوگاکیونکہ بچپن کے زمانہ میں تقویٰ  متصور نہیں،اورہر منصب جو شرعًامحمود ہواس میں اعتبار آخرعمر کا ہے جیسے عدل و صلاح غوثیت وقطبیت ولایت ونبوت اسی لئے جو ان اوصاف سے مشرف ہوتاہے اسے اس کے آخری ایام میں ان اوصاف کے ساتھ موسوم کرتے ہیں اگرچہ یہ اوصاف ان لوگوں کو ابتداء سے حاصل نہیں ہوتے تو اتقی وہ ہے جو تمام موجودین کے بیچ تقویٰ  میں سب سے افضل ہو،اپنی اواخر عمر میں جس وقت اعمال کا اعتبارہوتاہے اوراس تقریر سے صدیق کی افضلیت کا دعوٰی بے تکلف وتاویل ثابت ہوجاتاہے،عربی عبات کا ترجمہ ختم ہوا اور اس تقریر کو فاضل مولانا نے اس کی طرف میلان اوراس پر سکوت کرتے ہوئے پسند کیا۔

 


 

 



[1] فتح العزیز(تفسیرعزیزی)تحت الآیۃ۱۷/ ۹۲ مسلم بك ڈپولال کنواں دہلی،پارہ عم ص۵۔۳۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن