دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

علیہ وسلم فیلزم ان یکون الصدیق اتقی منہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وھو باطل قطعًا بالاجماع فقال واجاب اھل السنۃ والجماعۃ ان حمل الاتقی علی التقی یخالف اللسان العربی والقراٰن انما نزل بھا فحملہ علی مالیس منہا غیر سدید،وما ذکروا من الضرورۃ مندفع بان الکلام فی سائر الناس دون الانبیاء علیھم الصلوٰۃ والسلام لما علم من الشریعۃ ان الانبیاء اعلی کرامۃ واشرف مکانۃ عندالله تبارك و تعالٰی فلایقاسون بسائر الناس ولا یقاس سائر الناس بھم فعرف الشرع حین جریان الکلام فی مقام التفاضل وتفاوت الدرجۃ یخص امثال ھذا اللفظ بالامۃ والتخصیص العرفی اقوی من التخصیص الذکری کقول القائل خبز القمح احسن خبز لن یفہم منہ تفضیلہ علٰی خبزاللوزلأن استعمالہ غیر متعارف وھو خارج عن المبحث اذ الکلام انما انتظم الحبوب دون الفواکہ [1]ھذا کلامہ فی التفسیر الفارسی اوردناہ نقلًا بالمعنٰی۔

سبب صدیق کی فضیلت نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو شامل ہوگی تو لازم آئیگا کہ صدیق نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے اتقی ہوں اوریہ قطعًا اجتماعی طور رپرباطل ہے،شاہ عبدالعزیز نے فرمایا کہ اہل السنت والجماعت نے جواب دیا کہ اتقی کو تقی کے معنی میں لینا عربی زبان کے خلاف ہے اورقرآن تو اسی میں اترا،تو ایسے طریقہ پر محمول کرنا جو زبان عربی کے دستور میں نہ ہوصحیح نہیں ہے اور جو ضرورت تفضیلیہ نے ذکر کی وہ مندفع ہے،اس لئے کہ کلام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو چھوڑ کر باقی لوگوں میں ہے کیونکہ شریعت سے یہ معلوم ہے کہ انبیاء کی عظمت سب سے زیادہ ہے اور انکامرتبہ سب پر بلند ہے تو انہیں باقی لوگوں پر قیاس نہ کیاجائے گا،نہ باقی لوگ ان پر قیاس کئے جائینگے،تو شریعت کا عرف مقام فضیلت اورتفاوت مراتب کی جاری گفتگو میں ایسے الفاظ کو امت کے ساتھ خاص کردیتا ہے اورتخصیص عرفی تخصیص ذکری سے زیادہ قوی ہے جیسے کوئی کہے کہ گیہوں کی روٹی سب سے اچھی روٹی ہے، اس سے گیہوں کی روٹی کی فضیلت بادام کی روٹی پر نہ سمجھی جائیگی اس لئے کہ اس کا استعمال متعارف نہیں ہے اوروہ بحث سے خارج ہے اس لیے کہ کلام اناج کو شامل ہے نہ کہ میووں کو۔یہ شاہ عبدالعزیز کا تفسیر فارسی میں کلام تھا جس کے مفہوم کو ہم نے نقل کیا۔

 


 

 



[1] فتح العزیز(تفسیرعزیزی)تحت الآیۃ ۹۲/ ۱۷ مسلم بکڈپولال کنواں دہلی پ عم ص۳۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن