30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
المسئلۃ اجماعیۃ والنزاع لفظی فوجب ان یتساووافی البُعد عن جزاء الکفر ایضًا،واما قولہ تبارك وتعالٰی " ہُمْ لِلْکُفْرِ یَوْمَئِذٍ اَقْرَبُ مِنْہُمْ لِلۡاِیۡمٰنِ ۚ"[1]فھٰذا بالنظر الی الظاھر اذ الاٰیۃ فی المنافقین لقولہ تعالٰی " یَقُوۡلُوۡنَ بِاَفْوٰہِہِمۡ مَّا لَیۡسَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ ؕ وَاللہُ اَعْلَمُ بِمَا یَکْتُمُوۡنَ ﴿۱۶۷﴾ۚ"[2] یعنی أنھم کانوا یتظاھرون بالایمان فیظن الجاھل بما فی السرائرا نھم مؤمنون،لما کانوا یتباعدون بالسنھم عن الکفر ثم لما انخزلواعن عسکر المؤمنین وقالوا" لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّااتَّبَعْنٰکُمْ ؕ"[3] تخرق الحجاب وغلب علی الظنون انھم لیسوا بمؤمنین مع تجویز ان یکون ھذا القول منھم تکاسلًا واخلادًا الٰی ارض الدعۃ،فھذامعنی القرب و البعد اوالمراد بالکفر والایمان اھلوھما |
مسئلہ(کفروایمان کا کم زیادہ نہ ہونا)اجتماعی ہے اوراختلاف لفظی ہے تو ضرری ہے کہ مسلمان کفر کی سزا سے دور رہنے میں بھی برابرہوں۔رہا الله تعالٰی کا قول"اس دن وہ ظاہری ایمان کی بہ نسبت کہیں کفر سے زیادہ قریب ہیں"تو یہ باعتبار ظاہر کے ہے اسلئے کہ آیت منافقین کے بارے میں ہے اس وجہ سے کہ الله تعالٰی نے ان کے بارےمیں فرمایا:"اپنے منہ سے کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں اور الله کو معلوم ہے جو چھپا رہے ہیں۔"مطلب یہ ہے کہ منافقین ظاہری طور پر ایمان والے بنتے تھے تو ان کے دلوں میں چھپی بات سے بے خبر یہ گمان کرتا تھا کہ وہ مسلما ن چونکہ منافقین کفر سے دور ی ظاہر کرتے تھے پھر جب وہ مسلمانوں کے لشکر سے جداہوگئے اور بولے کہ"اگرہم لڑائی ہوتی جانتے توضرورتمہاراساتھ دیتے۔"ان کا پردہ فاش ہوگیا اورگمانوں پر غالب ہوگیا کہ یہ لوگ مسلمان نہیں اس احتمال کے ساتھ کہ منافقوں کی یہ بات سُستی اورآسائش کی زمین پکڑنے کی وجہ سے ہوتوقُرب اوربُعد کا یہ معنٰی ہے یا کفر وایمان سے مراد صاحبان کفر وایمان ہیں اس لئے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع