30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الذی لم یزل من الحق بعین الرضا فی جمیع احوالہ، ولم یسوء النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فعلۃ من افعالہ،فذاك العبدذاك العبد کلت الا لسن عن شرح کمالہ وتاھت العقول فی تیہ جلالہ جالت و عالت،فبقیت تکبو ثم رجعت فسئلت فقالت ھو ھو، فغایۃ القول فیہ أنہ أولی العباد وأول المراد بقول الجواد " اِنَّ الَّذِیۡنَ سَبَقَتْ لَہُمۡ مِّنَّا الْحُسْنٰۤیۙ اُولٰٓئِکَ عَنْہَا مُبْعَدُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾ۙ وَالَّتِیۡۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَہَا فَنَفَخْنَا فِیۡہَا مِنۡ رُّوۡحِنَا وَجَعَلْنٰہَا وَابْنَہَاۤ اٰیَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۱﴾ اِنَّ ہٰذِہٖۤ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وّٰحِدَۃً ۫ۖ وَّ اَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوۡنِ ﴿۹۲﴾ "[1] ھذا معنی العرض العریض للتجنبی من مطلق النار علٰی حسب مایطیقہ البیان،ولا یتاتی مثلہ فی النار المخصوصۃ بالکفاراذ انما ھی جزاء الکفر والمؤمنون کلھم متساوون فی التباعد عنہ اذ الکفر والایمان لایزید ان ولا ینقصان و |
صاف باطن جس کے تما م احوال پرحق کی چشم رضا رہی، اورنبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو جس کا کوئی کام بُرا نہ لگا تو یہی وہ خدا کا بندہ ہے یہی وہ خاص بندہ ہے زبانیں جس کے کمال کو بیان کرنے سے عاجز ہیں جس کی عظمت کے صحرا میں عقلیں گم ہیں اس میں عقلیں دوڑیں اورگھومتی پھریں،پھر گرتی پڑتی رہیں پھر لوٹیں تو ان سے پوچھاتو بولیں وہی وہ ہے، تو اس خاص بندہ کے بارے میں آخری بات یہ ہے کہ وہ سارے بندوں سے اولٰی اورخدائے جواد کے قول"بیشك وہ جن کے لئے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہوچکا وہ جہنم سے دور رکھے گئے ہیں وہ اس کی بھنك نہ سنیں گے اوروہ اپنی من مانی خواہشوں میں ہمیشہ رہیں گے انہیں غم میں نہ ڈالے گی وہ سب سے بڑی گھبراہٹ اورفرشتے ان کی پیشوائی کو آئیں گے کہ یہ ہے تماہرا وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا"کی پہلی مرا دہے، مطلق نار سے دوررکھنے میں جو بڑی وسعت ہے اس کا مقدور بیان کے مطابق یہ معنی ہے اورایسی بات اس نار کے بارے میں نہیں بنتی جو کفار کے ساتھ مخصوص ہے وہ تو کفر کی سزا ہے اورتمام مسلمان اس نار سے دور رہنے میں برابر ہیں اس لئے کہ کفر وایمان یہ دونوں وصف گھٹتے بڑھتے نہیں ہیں اور یہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع