30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الذی" کَتَبَ عَلٰی نَفْسِہِ الرَّحْمَۃَ ؕ"[1] وجعل لھا السبقۃ علی الغضب منۃ ونعمۃ تشفع الیہ شفیعان رفیعان وجیہان حبیبان لایردان ولا یخیبان رحمتہ الکاملۃ العامۃ الشاملۃ وھذا النبی الکریم المبعوث من الحرم بفیض الجود والکرم صلی الله تعالٰی علیہ واٰلہٖ وبارك وسلم فوعد بالطاف جمیلۃ ورحمات جلیلۃ فضلامن لدیہ من دون وجوب علیہ،وحاشاہ أن یجب علیہ شیئ" وَّ ہُوَ یُجِیۡرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیۡہِ"[2] وبشر " اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّاٰتِ ؕ"[3]وان اللمم معفوعنا ان شاء الله تعالٰی اِنَّ رَبَّکَ وٰسِعُ الْمَغْفِرَۃِ ؕ""[4] وان الله تجاوزلنا عما ھمت بہ انفسنا مالم نعمل اونتکلم و أن من تعادلت کفتاہ لم یدخل النار وان لا یھلك علی الله الماردمتمرد وھذا کلہ تفضل وتکرم من المولی الحی جلت |
مولٰی نے اپنے اوپر رحمت کولازم فرمایا اور اس کے لئے غضب پر سبقت رکھی اپنے کرم واحسان سے اس سے سفارش کی جو رفعت وجاہت والے وپیارے شفیعوں نے جو نہ پھیرے جائیں نہ محروم ہوں ایك الله تعالٰی کی رحمتِ تمام وعام اور دوسرے یہ نبی کریم جو حرم سے فیض جودوکرم کے ساتھ مبعوث ہوئے تو الله تعالٰی نے جمیل مہربانیوں اورجلیل رحمتوں کا وعدہ فرمایا محض اپنے فضل سے نہ اس سببسے کہ اس پرکچھ واجب ہے اوروہ اس سے منزہ ہے کہ اس پرکچھ واجب ہوحالانکہ وہی پناہ دیتاہے اوراس کے خلاف کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔اوراس نے خوشخبری دی کہ نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں اوریہ کہ لمم (ارادۂ گناہ) پر ہمیں معافی دے دی گئی بے شك تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے اوربیشك الله تعالٰی ان باتوں سے درگزر فرماتاہے جن کا ارادہ ہماے نفوس کرتے ہیں جب تك انکو انجام نہ دیں یا انہیں نہ بولیں اورجس کے دونوں پلے برابرہوں گے وہ نار میں نہ جائے گا۔اوریہ کہ الله تعالٰی کے یہاں صرف نہایت سرکش نرانافرمان ہی ہلاك ہوگا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع