دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

وھذا الکلام یجری بعضہ فی الوجہ الثانی ایضا لکن ھنا دقیقۃ غامضۃ وھی ان امثال ھذا الحصر الادعا ئی انما تناسب المقام اذا کان سوق الکلام لذم ھذا الاشقی الملام،فکانہ قیل انہ بلغ من الشقاء مبلغا تضمحل دونہ سائرالشقاوات فکانہ لایلج النار الا ھو،اما اذا سیق مساق الانذارلجمیع الکفارأو قصد ذٰلك ایضًامع قصد الذم فلعلہ لایستحسن حینئذ حصرالعقاب فی رجل واحد، تأمل فانہ موضعہ و العبد الضعیف لہذایجد نفسہ ارکن الی الوجہ الاول دون الثانی،وفیہ الغنیۃ و حصول المنیۃ، و الحمدلله معطی الامانی،ثم لمابلغت ھذا المقام رجعت العزیزی بعد ما استعرتہ من بعض الاعزۃ فرأیت المولٰی عبد العزیز تجاوز الله تعالٰی عنا وعنہ تنبہ لہٰذا الاستبعاد الذی ذکرتہ فی الوجہ الاول وجھی القاضی وحق لہ ان یتنبہ لانہ العلم فی الذکاء و الفطانۃ،ثم اجاب عنہ بجوابین:

الاول یقارب ما 

اچھا خیال ہے اوریہ تقریرکچھ وجہ ثانی میں بھی جاری ہے، لیکن یہاں ایك نہایت خفی نکتہ ہے اوہ یہ کہ ایسے حصرادعائی موقع کے مناسب اسی وقت ہوں گے جبکہ سیاقِ کلام اس بڑے بدبخت وقابل ملامت کی مذمت کے لئے ہو،تو گویا یوں فرمایاگیا کہ یہ شخص شقاوت کے اس درجہ تك پہنچا جس کے آگے سب شقاوتیں ہیچ ہیں تو گویا دوزخ میں اس کے سوا کوئی نہ جائے گا،مگر جبکہ یہ کلام تمام کافروں کی تخویف کے لئے ہویا، مذمت کے ساتھ یہ قصد بھی ہوتو شاید عذاب کو ایك شخص میں منحصربتانامستحسن نہیں ،غورکروکہ یہ مقام غور ہے اوریہ بندۂ ناتواں اسی لئے خود کو دوسری وجہ کے بجائے پہلی وجہ کی طرف زیادہ مائل پاتا ہے اور اسی میں بے نیازی اور مطلب کا حصول ہے اور الله تعالٰی کے لئے حمد ہے جو مرادیں عطافرماتا ہے،پھر میں جب اس مقام تك پہنچامیں نے تفسیر عزیزی اپنے بعض اعزہ سے عاریۃً لے کر دیکھی تو میں نے حضرت مولانا عبدالعزیزکو (الله تعالٰی ہمیں اورانہیں معاف فرمائے) دیکھا کہ وہ اس اعتراض کی طرف متنبہ ہوئے جو وجہ اول پر اعلٰی حضرت نے فرمایا اورانہیں متنبہ ہونا ہی چاہئے اس لئے کہ وہ ذکاوت وفطانت کا پہاڑہیں،پھر اس کے دوجواب دیے:

پہلاتو وہی جو علماء نے اختیار فرمایا یعنی 

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن