30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والان اٰن ان نستکمل الرد علی ابی عبیدۃ فیما فرعنہ وفیما اطمان علیہ فاقول وبالله التوفیق زعم الرجل اولا ان تاویل الاشقی بالشقی ینجیہ عما فیہ اذ اٰل الکلام الی ان لایصلی النار الاکافر وھذا حق لاغبار علیہ۔ قلنا نظرت الموصوف وترکت الصفۃ یقول الله سبحنہ وتعالٰی " لَا یَصْلٰىہَاۤ اِلَّا الْاَشْقَی ۙ﴿۱۵﴾ الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾"[1]ومعلوم ان من الکفار من لم یکذب النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مدۃ عمرہ لابجنانہ و لا بلسانہ و انما اکفرہ ان سبق الکتاب و خذل التوفیق والعیاذ بوجہ المولی الکریم۔
اقول:و ھذا ابو طالب عم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم افنی عمرہ فی حفظہ وحمایتہ وبلغ الغایۃ القصوی |
اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم ابوعبیدہ کارد اس میں جس سے اس نے فرار اختیار کیا اور جس پروہ مطمئن ہوا تمام کریں،تو میں کہتا ہوں اور الله سے ہی توفیق ہے اس شخص نے پہلے خیال یہ کیا کہ اشقی کی تاویل شقی سے اسے اس آفت سے نجات دے دے گی جس میں وہ مبتلاہے اس لئے کہ کلام کا مآل یہ ہوا کہ دوزخ کی آگ میں کافر ہی جائے گا۔اور یہ بات حق ہے جس پر کوئی غبار نہیں۔ ہم کہیں گے کہ تم نے موصوف کو دیکھا اور صفت کو چھوڑ دیا الله سبحنہ وتعالٰی فرماتا ہے: لَا یَصْلٰىہَاۤ اِلَّا الْاَشْقَی ۙ﴿۱۵﴾ الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾ ( اس میں نہ جائے گا مگر وہ سب سے بڑابدبخت جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا) اور یہ معلوم ہے کہ کافروں میں وہ بھی ہیں جنہوں نے اپنی تمام عمر نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو نہ جھٹلایا نہ اپنے دل سے نہ اپنی زبان سے،اس کا کفر تو یوں ہواکہ الله کا لکھا غالب آیات اور توفیق الہی نے اس کا ساتھ نہ دیا اور مولائے کریم کی ذات کی پناہ ہے۔ میں کہتا ہوں یہ ہیں ابو طالب رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے چچا جنہوں نے اپنی عمر حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی حفاظت و حمایت میں فنا کردی اور وہ حضور صلی الله تعالٰی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع