30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لم یوافقہ علی التاویل کما سمعت وھذا کلام لایقوم علی ساق اذلیس فی قولہ تعالٰی وسیجنبہا الاتقی مایدل علی الحصر والقصر انما یصف الله سبحنہ وتعالٰی عبدا لہ اتقی بانہ یجنب النار و یبعد عنہا لاانہ لایجنب النار الاھو و رحم الله الرازی حیث تفطن لھذا فذکر فی الاشقی قولا انہ بمعنی الشقی ولم یذکرہ فی الاتقی راسابل صرح بخلافہ حیث قال"ھذا لایدل علی حال غیر الاتقی الا علی سبیل المفہوم والتمسك بدلیل الخطاب [1]
اقول: بل ولا یتمشی علی مذھب القائلین بمفہوم الصفۃ ایضا فان الکلام مسوق لمدح الاتقی کما یدل علیہ سبب النزول ومقام المدح والذم مستثنی عندھم ایضا کما ھو مذکور فی کتب الاصول فیا للعجب من القاضی البیضاوی الشافعی |
میں ان لوگوں نے اس کی موافقت نہ کی جیسا کہ تو نے سنا اور یہ کلام پائے ثبات پر قائم نہیں اس لئے الله تعالٰی کے قول وسیجنبہا الاتقی میں کوئی لفظ نہیں جو حصر پر دلالت کرتا ہو، الله تعالٰی تو اپنے ایك بندے کا وصف بیان فرماتا ہے جو سب سے بڑا پرہیز گار ہو،یوں کہ وہ جہنم کی آتش سے بہت دور رکھا جائے گا یہ مطلب نہیں کہ جہنم کی آگ سے وہی بچایا جائے گا۔اور الله تعالٰی علامہ رازی پر اپنی رحمت فرمائے کہ انہوں نے اس امر کوسمجھ لیا لہذا اشقی میں ایك قول ذکر کیا کہ وہ بمعنی شقی کے ہے اور اتقی میں اسے بالکل ذکر نہ کیا بلکہ اس کے خلاف کی تصریح کی انہوں نے فرمایا یہ آیت کریمہ جس میں اتقی کے لئے بشارت ہے غیر اتقی کےحال پر دلالت نہیں کرتی مگر اپنے مفہوم کے اعتبار سے اور دلیل خطا ب سے تمسك کے طور پر الخ۔ میں کہتا ہوں بلکہ یہ بات ان کے مذہب پربھی نہیں چلتی جو مفہوم صفت کے قائل ہیں اس لئے کہ کلام مدحت اتقی کے لئے لایا گیا ہے جیسا کہ اس پر سبب نزول دلالت کرتا ہے اور ان لوگوں کے نزدیك مقام مدح وذم بھی مستثنی ہے جیسا کہ کتب اصول فقہ میں مذکور ہے تو قاضی بیضاوی شافعی پر تعجب ہے انہوں نے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع