30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
المولی حافظ الدین ابی البرکات محمود النسفی قال فی مدارك التنزیل قال ابو عبیدۃ الاشقی بمعنی الشقی و ھوالکافر،والاتقی بمعنی التقی وھو المؤمن لانہ لا یختص بالصلی اشقی الاشقیاء ولابا لنجاۃ اتقی الاتقیاء وان زعمت انہ تعالٰی نکر النار فاراد نارا مخصوصۃ بالاشقی،فما تصنع لقولہ وسیجنبہا الاتقی الذی لان الاتقی یجنب تلك النار المخصوصۃ لا الاتقی منہم خاصۃ [1]انتہی۔
وتلخیص المقام:ان قولہ سبحنہ وتعالی"فَاَنۡذَرْتُکُمْ نَارًا تَلَظّٰی ﴿ۚ۱۴﴾ لَا یَصْلٰىہَاۤ اِلَّا الْاَشْقَی ۙ﴿۱۵﴾ الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾"[2]لایمکن اجراء ہ علی ظاھرہ لانہ یقتضی قصر دخول النار علی اشقی الاشقیاء من الکفار فیلزم ان |
حافظ الدین ابو البر کات محمود نسفی سے روایت کیا کہ (علامہ نسفی نے) مدارك التنزیل میں فرمایا ابو عبیدہ نے کہا اشقی بمعنی شقی کے ہے اور وہ کافر ہے،اوراتقی تقی کے معنی میں ہے اور اس سے مراد مومن ہے،اس لئے کہ آگ میں جانا سب اشقیاء سے بڑھ کر شقی کی خصوصیت نہیں ہے اور نجات پانا سب پرہیز گار وں سے افضل کے لئے مخصوص نہیں ہے اور اگر تم کہو کہ الله تعالٰی نے نار کونکرہ فرمایا (اور نکرہ جب محل اثبات میں ہو تو اس سے مراد فرد مخصوص ہوتا ہے) تو الله تعالٰی کی مراد ایك مخصوص نارہے تو تم (یعنی اس سے بہت دور رکھا جائے گا سب سے بڑا پرہیز گار ) کے ساتھ کیا کرو گے اس لئے کہ ہر متقی اس نار مخصوص سے دور رکھاجائے گا نہ کہ خاص کر سب سے بڑا متقی۔ مقام تلخیص:یہ ہے کہ الله سبحنہ وتعالٰی کے قول "فَاَنۡذَرْتُکُمْ نَارًا تَلَظّٰی ﴿ۚ۱۴﴾ لَا یَصْلٰىہَاۤ اِلَّا الْاَشْقَی ۙ﴿۱۵﴾ الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾"(تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑك رہی ہے نہ جائے گا اس میں مگر بڑا بدبخت جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ) کو اس کے ظاہر معنی پر جاری رکھنا ممکن نہیں اس لئے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع