30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
سلام فی غریب الحدیث و کانت وفاتہ بمکۃ وقیل بالمدینۃ سنۃ اثنتین اوثلث وعشرین ومائتین وقال البخاری سنۃ اربع وعشرین۔ویوجد فی بعض نسخ الھدایۃ فی الموضع المذکور ابو عبیدۃ بالتا ء واسمہ معمربن المثنی وقد ذکرنا ترجمتہ فی الاصل وقال العینی فی شرحہ ابو عبید اسمہ معمر بن المثنی التیمی،وفی بعض النسخ ابو عبیدۃ بالتاء واسمہ القاسم بن سلام البغدادی،والاول اصح انتھی، وھذا مخالف لما فی تاریخ ابن خلکان وغیرہ من التواریخ المعتمد ۃ من ان ابا عبید بغیر التاء کنیۃ القاسم وبالتاء کنیۃ معمر[1]۔ واما قدماء العلماء ککنیف ملئ علما حامل تاج المسلمین نعال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سیدنا عبدالله مسعود وحبر الامۃ سلطان المفسرین عبدالله بن عباس وعروۃ بن زبیر وشقیقہ عبدالله وافضل التابعین سعید |
کافر ہوجاتے،اور یحیی بن معین سے یوں منت رکھی کہ انہوں نے احادیث سے دروغ کو الگ کردیا اورابوعبیدبن قاسم بن سلام سے غریب احادیث کو جمع کرنے میں،ان کی وفات مکہ میں ہوئی،اور ایك قول پر مدینہ میں ۲۲۳ھ یا ۲۲۲ھ میں ہوئی اور بخاری نے سن وفات ۲۲۴ھ میں فرمایا،اور ہدایہ کے بعض نسخوں میں یوں ہے موضع مذکور میں ابو عبیدۃ بالتاء اور ان کا نام معمر بن مثنی ہے اور ہم نے اس کے حالات اصل میں ذکر کئے اور عینی نے شرح ہدایہ میں فرمایا ابو عبید معمر بن مثنی بن تیمی ہے۔اور بعض نسخوں میں ابوعبیدۃ بالتاء ہے اور ان کانام قاسم بن سلام بغدادی ہے،اور پہلا قول اصح ہے۔اور یہ بات اس کے مخالف ہے جو تاریخ ابن خلکان وغیرہ تواریخ معتمدہ میں ہے کہ عبیدبغیر تاء قاسم کی کنیت ہے اور تا ء کے ساتھ معمر کی کنیت ہے۔ رہے علمائے متقدمین جیسے علم سے بھرے ہوئے ظرف حامل تاج مسلمانان نقش پائے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سیدنا عبدالله بن مسعود اور عالم امت سلطان المفسرین عبدالله بن عباس اور عروہ بن زبیر اور ان کے سگے بھائی عبدالله اور افضل التابعین سعید بن المسیب رضی الله عنہم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع