30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وثمر تہ والکل یؤل الی معنی واحد غالبا[1]الخ وعن البغوی والکواشی وغیر ھما التاویل صرف الایۃ الی معنی موافق لما قبلہا وبعد ھا تحتملہ الایۃ غیر مخالف للکتاب والسنۃ من طریق الاستنباط غیر محظور علی العلماء بالتفسیر کقولہ تعالی"انفروا خفافا وثقالا"قیل شبابا وشیوخا،وقیل اغنیاء و فقراء،قیل عزابا ومتاھلین،وقیل نشاطا وغیر نشاط وقیل اصحاء ومرضی وکل ذلك سائغ والایۃ تحتملہ[2]الخ،وھذا فصل عمیق بعید لوفصلنا فیہ الکلام خرج بناء عما نحن بصددہ من المراد،فیما اوردناہ کفایۃ الاولی الاحلام لاسیما من لہ اجالۃ نظر فی کلمات المفسرین وتمسکات العلماء بالقرآن المبین۔ |
وثمرہ بتاتا ہے اور اکثر سب کا بیان ایك ہی معنی کی طرف لوٹتا ہے الخ۔ اور سیوطی علیہ الرحمۃ نے بغوی وکواشی وغیر ہما سے نقل کیا کہ انہوں نے فرمایا کہ تاویل براہ استنباط آیت کو ایسے معنی کی طرف پھیرنا ہے جو اس کی اگلی آمد پچھلی آیت کے موافق ہو،اور آیت اس کا احتمال رکھتی ہو اور وہ معنی کتاب و سنت کے مخالف نہ ہو،ایسی تاویل ان لوگوں کو منع نہیں جنہیں تفسیر کا علم ہے،جیسے الله تعالٰی کے قول"انفروا خفافا وثقالا (یعنی کوچ کرو ہلکی جان سے چاہے بھاری دل سے) میں کسی نے کہا:بوڑھے اور جوان۔او ر کسی نے کہا غنی وفقیر۔اور کسی کا قول ہے۔شادی شدہ اور مجرد۔او رکسی کا قول ہے:چست وسست۔او رکسی نے کہا:صحت مند و بیمار (یعنی یہ سب کوچ کریں ) اور یہ تمام وجوہ بنتی ہیں اور آیت سب کی محتمل ہے اور یہ فصل وسیع وعریض ہے اگر ہم اس میں مفصل کلام کریں تو وہ کلام ہمیں ہمارے اس مقصود سے باہر کردے گا جس کے ہم درپے ہیں،اور جو ہم نے ذکر کیا اس میں سمجھ والوں اور ان کے لئے جن کی نظر کلمات مفسرین اور علماء کے قرآن سے تمسکات میں رواں ہے،کفایت ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع