30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقال عن برھان الزر کشی"کل لفظ احتمل معنیین فصا عدافہوالذی لایجوز لغیر العلماء الاجتہاد فیہ، وعلیہم اعتماد الشواھد والدلائل دون مجرد الرأی، فان کان احد المعنیین اظہر وجب الحمل علیہ الاان یقوم دلیل علی ان المراد ھو الخفی [1]اھ وقال قال العلماء یجب علی المفسران یتحری فی التفسیر مطابقۃ المفسر و ان یتحرز فی ذلك من نقص عما یحتاج الیہ فی ایضاح المعنی اوزیادۃ لا تلیق بالغرض ومن کون المفسرفیہ زیغ عن المعنی و عدول عن طریقہ وعلیہ بمراعاۃ المعنی الحقیقی و المجازی،ومراعاۃ التالیف والغرض الذی سیق لہ الکلام[2] الخ۔ المقدمۃ الثالثۃ:کثیرا ماتری المفسرین یذکر بعضہم تحت الایۃ وجہا من التاویل والبعض الاخرون وجہا اخر وربما جمعوا وجوھا کثیرۃ وغالبہ لیس من باب الاختلاف |
اور سیوطی نے برہان سے حکایت کیا:ہر وہ لفظ جو دو یا دو سے زائد معنی کا احتمال رکھے اس میں تو غیر علماء کو اجتہاد جائز نہیں اور علماء کو لازم ہے کہ وہ شواہد ودلائل پر بھروسہ کریں نہ کہ محض رائے پر،تو اگر دو معنی میں سے ایك ظاہر تر ہے تو اسی پر محمول کرنا واجب ہے مگر یہ کہ دلیل قائم ہو کہ مراد خفی ہی ہے اھ۔ اورفرمایا:علماء کا قول ہے کہ مفسر پر واجب ہے کہ وہ تفسیر میں یہ تجویز کرے کہ تفسیر لفظ مفسر کے مطابق ہواور اس سے کم کرنے سے بچے جس کی حاجت تو ضیح مراد کے لئے ہو اور ایسے لفظ کو زیادہ کرنے سے احتراز کرے جو مقصد کے مناسب نہ ہو،اور اس بات کی احتیاط رکھے کہ تفسیر میں معنی سے انحراف اور اس کی راہ سے عدول نہ ہو،اور اس پرلازم ہے کہ معنی حقیقی ومجازی کی رعایت کرے اور ترکیب اور اس غرض کی جس کے لئے کلام ذکر کیا گیا رعایت رکھے۔ مقدمہ سوم:مفسرین کو تم بہت دیکھوگے کہ ان میں سے کوئی آیت کے تحت کوئی وجہ تاویل ذکر کرتا ہے اور بعض دوسرے دوسری وجہ ذکر کرتے ہیں اور کبھی بہت سی وجوہ جمع کردیتے ہیں اور بیشتر وجوہ اختلاف وتردو کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع