دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

وھو غیر معقول وعن ھذا نعتقد ان اداء شکر الله سبحنہ وتعالٰی بعمنی فراغ الذمۃ منہ محال عقلا اذا لشکر نعمۃ اخری فلیشکرھا حتی یخرج عن عہدتہ ویتسلسل الی مالایتناھی ، فثبت ان الدلیل لا غبار علیہ من ھذا الوجہ ۔

الثانی : ان المقدمۃ القائلۃ ان الامہ مجمعۃ علی ان افضل الخلق بعد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اما ابوبکر اوعلی رضی الله تعالٰی عنہما۔

مدخول فیہا اذھناك فرقتان اخریان تدعی احدھما تفضیل سیدنا الفاروق رضی الله تعالٰی عنہ علی جمیع الامۃ ، ومستند ھا مایروی عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم، انہ قال ماطلعت الشمس علی رجل خیر من عمر[1] وعنہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لوکان بعدی نبی لکان عمر بن خطاب [2]

وعنہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ان الله تعالٰی باھی باھل عرفۃ عامۃ وباھی لعمر خاصۃ[3]

سرکاری عطا سے ہوگی ، اور یہ معقول نہیں، یہیں سے ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ الله سبحنہ وتعالٰی کا شکر بہ معنی براء ت ذمہ از شکر عقلا محال ہے اس لئے کہ شکر نعمت دیگر ہے تو بندہ اس دوسری نعمت کا شکرکرے کہ عہدہ بر آہو اور یہ سلسلہ شکر کا نہایت کو نہ پہنچے تو ثابت ہو ا کہ دلیل اس وجہ سے بے غبار ہے

دوسری وجہ : یہ ہے کہ یہ مقدمہ جس کا مضمون ی ہے کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے بعد افضل یا ابوبکر ہیں یا علی رضی الله تعالٰی عنہما ۔ اس پر اجماع امت ہے ۔

اس پر اعتراض کو مجال ہے اس لئے کہ یہاں دو۲ فرقے اور ہیں ، ان میں کا ایك دعوی کرتا ہے کہ سیدنا فاروق رضی الله تعالٰی عنہ ساری امت سے افضل ہیں ، اور اس کی دلیل وہ حدیث ہے جو نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے کہ"حضرت عمر سے بہتر کسی آدمی پر سورج طلوع نہیں ہوا ۔ اور آپ سے مروی ہے ، کہ : اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر نبی ہوتے ۔

اور حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت ہے کہ"الله تعالٰی نے عرفات میں جمع ہونے والوں پر عام طور سے فخر فرمایا اور عمر سے خاص طور 

 


 

 



[1] کنز العمال حدیث ۳۲۷۳۹موسستہ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۵۷۷

[2] جامع الترمذی البواب المناقب باب مناقب عمر رضی الله تعالٰی عنہ امین کمپنی دہلی ۲ /۲۰۹

[3] کنزالعمال حدیث ۳۲۷۲۵مؤسستہ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۵۷۵، کنزالعمال حدیث ۳۵۸۵۸مؤسستہ الرسالہ بیروت ۱۲/ ۵۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن