30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وارتضاہ۔ قلت ولمنا قش ان یناقش فیہ باربعۃ وجوہ ینتظمہا وجہان الاول انا لانسلم ان ابابکر لم یکن علیہ احمد نعمۃ تجزی فان من اعظم المنعمین علی الانسان والدیہ قال تعالی" اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ"[1]۔ ومعلوم ان لاشکر الا بمقابلۃ النعمۃ و نعم الوالدین من النعم الدنیویۃ التی تجری فیہا المجاز اہ دون الدینیۃ التی قال الله تعالٰی فیہا" قُلْ مَاۤ اَسْـَٔلُکُمْ عَلَیۡہِ مِنْ اَجْرٍ"[2]" اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۹﴾ۚ"[3]علی انا نعتقد ان النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قد تمت لہ خلافۃ الله العظمی ونیابتہ الکبری فیدہ الکریمۃ علیا و ایدی العلمین سفلی ۔جعل سبحنہ و تعالٰی خزائن رحمتہ ونعمہ وموائد جودہ وکرمہ طوع یدیہ ،و مفوضۃ الیہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ینفق |
میں کہتا ہوں کسی کو مجال ہے کہ اس میں چار وجہ سے بحث کرے جن کو دو وجہیں گھیر ے ہیں پہلی وجہ یہ کہ ہمیں تسلیم نہیں کہ ابوبکر پر کسی کا ایسا احسان نہ تھا جس بدلہ دیا جائے اس لیئے کہ انسان پر بڑے محسنوں میں اس کے ماں باپ ہیں ۔ الله تعالٰی کا راشاد ہے : حق مان میرا او راپنے ماں باپ کا ۔ اور یہ معلوم ہے کہ شکر نعمت کے مقابل ہی ہوتا ہے اور والدین کے احسانات ان دینوی احسانات سے ہیں جن میں بدلہ دینا جاری ہے اور یہ دینی احسانات نہیں ہیں جن کی بابت الله کافرمان ہے ( حضو ر اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا) میں تم سے اس پر کچھ اجرت نیہں مانگتا میرا اجر تو جہانوں کے پروردگار پر ہے ، اس کے علاوہ ہمارا عقیدہ ہے کہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لئے الله تعالٰی کی خلافت عظمی اور نیابت کبری کامل ہوچکی تو ان کا دست کرم بالا اور سب جہانوں کے ہاتھ پست ، الله تعالٰی نے اپنی رحمت اور کل نعمت کے خزانے اور اپنے فیض وکرم کے خوان ان کے ہاتھوں کے مطیع کر دیئے، اور یہ سب انہیں سونپ دیا جیسے چاہیں خرچ کریں ، |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع