30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مال احد قط مانفعنی مال ابی بکر ولوکنت متخذا خلیلا لاتخذت ابا بکر خلیلا الا وان صاحبکم(ای محمد اصلی الله تعالٰی علیہ وسلم)خلیل الله [1]
واخرج ایضا عن علی رضی الله تعالٰی عنہ النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:رحم الله تعالٰی ابابکر زوجنی ابنتہ وحملنی الی دار الھجرۃ و اعتق بلالا من مالہ[2]۔
واخرج الامام احمد و ابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:ما نفعنی مال قط مانفعنی مال ابی بکر،فبکی ابوبکر وقال ھل انا ومالی الا لك یا رسول الله [3]۔ واخرج الطبرانی عن ابن عباس |
بدلہ انہیں الله تعالٰی قیامت کے دن دے گا،اور مجھے کسی کے مال نے وہ فائدہ نہ دیا جو فائدہ مجھے ابوبکر کے مال نے دیا،اور اگرمیں کسی کو دو ست بناتا تو ضرور ابوبکر کو دو ست بناتا،اور خبر دار تمہارے صاحب(محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)الله تعالٰی کے دوست ہیں۔" اور ترمذی نے علی رضی الله تعالٰی عنہ سے بھی حدیث ذکر کی انہوں نے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت فرمائی: "الله ابوبکر پر رحمت کرے مجھ سے اپنی بیٹی کا عقد کیا اور مجھے دار الہجرۃ(مدینہ)میں لائے اور اپنے مال سے بلال(رضی الله تعالٰی عنہ)کو خرید کر آزاد کیا۔" اورامام احمد وابن ماجہ نے ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے نبی صلی الله تعالٰی تعالٰی علیہ وسلم کی یہ حدیث روایت کی مجھے کبھی کسی کے مال نے وہ فائدہ نہ دیا جو ابوبکر کے مال نے مجھے دیا،تو ابوبکر رودیئے اور عرض کی:یا رسول الله ! میں اور میرا مال آپ ہی کا تو ہے۔" اور طبرانی نے ابن عباس رضی الله تعالٰی |
[1] جامع الترمذی ابواب المناقب مناقب ابی بکر الصدیق رضی الله تعالٰی عنہ امین کمپنی دہلی ۲۰۷/۲
[2] جامع الترمذی ابواب المناقب مناقب علی رضی الله تعالٰی عنہ امین کمپنی دہلی ۲۱۳/۲
[3] سنن ابن ماجہ باب فضل ابی بکر الصدیق رضی الله تعالٰی عنہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۰،مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ رضی الله تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۵۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع