30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رسول الله صلی الله علیہ وسلم للعباس عمہ وکان من ایسر بنی ھاشم یا عباس ان اخاك ابا طالب کثیر العیال،وقد اصاب الناس ماتری من ھذہ الازمۃ فانطلق بنا الیہ،فلنخفف عنہ من عیالہ آخذ من بنیہ رجلا وتاخذ انت رجلا،فنکلہما عنہ قال العباس نعم فانطلقا حتی اتیا الی ابی طالب،فقالا لہ انا نرید ان نخفف عنك من عیالك حتی ینکشف عن الناس ماھم فیہ،فقال لھما ابو طالب اذا ترکتما لی عقیلا فاصنعا ما شئتما،فاخذ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم علیًا فضمہ الیہ واخذ العباس جعفرا فضمہ الیہ فلم یزل علی رضی الله تعالٰی عنہ مع رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حتی بعثہ الله تبارك وتعالٰی نبیا فاتبعہ علی وآمن بہ علی وصدقہ و لم یزل جعفر عند العباس حتی اسلم و استغنی عنہ [1]انتھٰی۔ |
الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے چچا عباس(رضی الله تعالٰی عنہ)سے فرمایا اور وہ بنی ہاشم کے بڑے مالداروں میں سے تھے،اے عباس !آپ کے بھائی ابو طالب کی اولاد بہت ہے اور لوگو ں پر جو یہ سختی پڑی ہے وہ آپ دیکھ رہے ہیں تو ہمارے ساتھ ابو طالب کے یہاں چلئے کہ ہم ان کی اولاد کا بوجھ کم کریں ان کے بیٹوں سے ایك آدمی میں لے لوں اور ایك آدمی آپ لے لیں تو ہم دونوں ان کی کفالت کریں۔حضرت عباس نے عرض کی:جی ہاں۔تو دونوں حضرات چل کر ابو طالب کے پاس تشریف لائے تو ان سے کہا:ہم چاہتے ہیں کہ جب تك لوگو ں کی مصیبت(جس میں وہ مبتلا ہیں)دور ہو آپ سے آپ کی اولاد کا بوجھ کم کردیں۔تو ابو طالب ان سے بولے: اگر تم میرے لئے عقیل کو چھوڑ دو تو تم جو چاہو کرو۔تو رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے علی کو لے کر اپنے سینے سے لگایا اور حضرت عباس رضی الله تعالٰی عنہ نے جعفر کولیا اور چمٹالیا۔تو علی رضی الله تعالٰی عنہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ رہے یہاں تك کہ الله تعالٰی نے سرکا ر کو نبی مبعوث فرمایا تو حضرت علی ان پر ایمان لائےاور ان کو سچا مانا اور جعفر عباس کے پاس رہے یہاں تك کہ اسلام لاکر ان سے بے نیاز ہوگئے اھ۔ |
[1] السیرۃ النبویۃ لابن ہشام ذکر ان علی بن ابی طالب رضی الله تعالٰی عنہ دار ابن کثیر بیروت الجز ء اول والثانی ص۲۴۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع