30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
راکعون،فقولہ"الاتقی الذی یؤتی مالہ یتزکی"اشارۃ الی مافی تلك الایۃ من قولہ"یؤتون الزکوۃ وھم راکعون"ولما ذکر ذلك بعضہم فی محضری قلت اقیم الدلالۃ العقلیۃ علی ان المراد من ھذہ الایۃ ابوبکر،وتقریر ھا ان المراد من ھذا الاتقی ھو افضل الخلق،فاذا کان کذالك وجب ان یکون المراد ابو بکر،فہاتان المقدمتان متی صحتاصح المقصود، انما قلنا ان المراد من ھذا الاتقی افضل الخلق لقولہ تعالی"ان اکرمکم عند الله اتقاکم" والا کرم ھو الافضل فدل علی ان کل من کان اتقی وجب ان یکون الافضل،فثبت ان الاتقی المذکور ھہنا الابد وان یکون افضل الخلق عند الله تعالی،فنقول لابد و ان یکون المراد بہ ابا بکر لان الامۃ مجمعۃ علی ان افضل الخلق بعد رسول الله صلی الله |
حالت میں زکوہ دیتے ہیں تو الله تعالٰی کا قول الاتقی الذی یؤتی مالہ یتزکی یعنی وہ سب سے بڑا پرہیز گار جو ستھرا ہونے کو اپنا مال دیتا ہے،اسی وصف کی طرف اشارہ ہے جو اس آیت میں مذکورہو ا یعنی الله کا یہ فرمانا"ویؤتون الزکوۃ"الایۃ اور جب ایك رافضی نے یہ بات میری مجلس میں کہی میں نے کہا میں اس پر دلیل عقلی قائم کروں گا کہ اس آیت سے مراد صرف ابو بکر ہیں،اور تقریر دلیل یوں ہے کہ مراد اس بڑے پرہیز گار سے وہی ہے جو سب سے افضل ہے،تو جب معاملہ ایسا ہے تو ضروری ہے کہ اس سے مراد بس ابوبکر ہوں،تو جب یہ دونوں مقدمے صحیح ہونگے دعوی درست ہوگا۔اور ہم نے یہ اسی لئے کہاکہ اس بڑے پرہیز گار سے مراد سب سے افضل ہے کہ الله تعالٰی کا قول ہے"الله کے یہاں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہو۔"اور اکرم ہی افضل ہے۔تو آیت نے بتایا کہ ہر وہ شخص جو سب سے زیادہ پرہیزگا ر ہوگا ضروری ہے کہ وہ سب سے زیادہ مرتبے والا ہو،تو ثابت ہوگیا کہ سب سے بڑا پرہیزگار جس کا یہاں (آیت میں)ذکر ہو ا ضروری ہے کہ الله کے یہاں سب سے افضل ہو۔اب ہم کہتے ہیں کہ ساری امت اس پر متفق ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے بعد خلق سے افضل ابوبکر ہیں یا علی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع