30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ھُلَاھِلُ عــــــہ۱ مرولمن یستقیہ وھلھل عــــــہ۲ مرولمن یتقیہ۔ فیالہا من جنۃ فی ظلہا جنۃ للانس والجنۃ من شمس الافتتان وحریق المراء"اَصْلُہَا ثَابِتٌ وَّفَرْعُہَا فِیۡ السَّمَآءِ ﴿ۙ۲۴﴾"السماء [1]تولی سقی اشجارھا وفتق ازھار ھا واجتناء ثمارھا عبدہ الکل علیہ والمتفاق فی کل امر الیہ عبد المصطفی الشہیر باحمد رضا المحمدی دینا والسنی یقینا والحنفی مذھبا والقادری منتسبا والبرکاتی مشربا والبریلوی مسکنا والمدنی البقیعی ان شاء الله مدفنا،فالعدنی الفردوسی برحمۃ الله موطنا،کان الله لہ وحقق املہ واصلح عملہ و جعل اخراہ خیر امن اولاہ ابن الامام الھمام،والفاضل الطمطام و البحر الطام والبد رالتام،حامی السنن وماحی الفتن، ذی تصانیف رایقۃ وتوالیف |
کےلئے بہت کثیر اور ستھرا جس سے وہ سیراب ہوجاءیں اور جو اس سے بچے اس کیلئے زہر قاتل ہے کہ اس کو ہلاك کر دے، تو یہ کیسی جنت ہے جس کے سایہ میں انسانوں اور جنوں کیلئے گمراہی کی دھوپ اور آئش جدل(ہٹ دھرمی سے امان ہے، اس کی جڑجمی ہوئی اور اس کی شاخیں آسمان میں اس کے درختوں کی آبیاری اور اس کے پھول کھلانے اور پھل چننے کا کام الله کے محتاج بندے سرانجام دیتے ہیں اور ہر کام میں اس کے فقیر بندے عبدا لمصطفی عرف احمد رضا،جودین کے اعتبار سے محمد ی ہے اور عقیدہ کے اعتبار سے سنی اور مذہبا حنفی ہے اور قادری انتساب ہے اور ارادۃ برکاتی او رمسکنا بریلوی اور مدفن کے لحاظ سے ان شاء الله مدینہ والا بقیع پاك والا اور الله کی رحمت سے مقام ابدی کے لحاظ سے بہشتی فردوسی نے خود انجام دیا۔الله اس کا ہوا اور اس کی امید بر لائے اور اس کے عمل نیك کرے اور اس کی عاقبت اس کی دنیا سے بہتر فرمائے (احمد رضا)ابن امام ہمام فاضل عظیم،دریائے موجزن وماہ تمام،حامی سنت،ماحی بد عت،صاحب تصانیف پسند یدہ وتو الیف |
عــــــہ۱:بضم الہاء الماء الکثیر الصافی المعجم الاوسیط۔
عــــــہ۲:الھلھل،السم القتال،المعجم الوسیط۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع