دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

ابو بکر وعمر رضی الله تعالٰی عنہما کے بارے مں سوال کیا امام ممدوح نے میری طرف ملتفت ہوکر فرمایا:

انظر واالی اھل بلادك یسالونی عن ابی بکر و عمر لھما عندی افضل من علی[1]۔

اپنے شہر والوں کو دیکھ مجھ سے ابو بکر وعمر کے بارے میں سوال کرتے ہیں وہ دونوں میرے نزدیك بلاشبہ مولا علی سے افضل ہیں رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔

یہ امام اجل حضرت امام حسن مجتبی کے پوتے اور حضرت امام حسین شہید کربلا کے نواسے ہیں ان کا لقب مبارك نفس زکیہ ہے،ان کے والد حضرت عبدالله محض کہ سب میں پہلے حسنی حسینی دونوں شرف کے جامع ہوئے لہذا محض کہلوائے،اپنے زمانے میں سرداربنی ہاشم تھے،ان کے والد ماجد امام حسن مثنی اور والدہ ماجدہ حضر ت فاطمہ صغری بنت امام حسین صلی الله علیہ تعالٰی علی ابیہم وعلیہم وبارك وسلم۔

حدیث دہم۱۰:امام حافظ عمر بن شبہ حضرت امام اجل سید زید شہید ابن امام علی سجاد زین العابدین ابن امام حسین شہید صلوات الله تعالٰی وتسلیما تہ علی جد ہم الکریم وعلیہم سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کوفیوں سے فرمایا:

انطلقت الخوارج فبرئت ممن دون ابی بکر وعمر، ولم یستطیعوا ان یقولوا فیھما شیئًا وانطلقتم انتم فظفر تم ای وثبتم فوق ذلك فبرئتم منہما فمن بقی ؟ فوالله مابقی احد الابرئتم منہ[2]۔

یعنی خارجیوں نے اٹھ کر ان سے تبری کی جوابوبکر و عمر سے کم تھے یعنی عثمان وعلی رضی الله تعالٰی عنہم مگر ابوبکر وعمر کی شان میں کچھ کہنے کی گنجائش نہ پائی اور تم نے اے کوفیو! اوپر جست کی کہ ابوبکر وعمر سے تبری کی تواب کو ن رہ گیا خدا کی قسم ! اب کوئی نہ رہا جس پر تم نے تبرا نہ کہا ہو۔

والعیاذ بالله رب العلمین الله اکبر(اور الله تعالٰی کی پناہ جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا،الله سب سے بڑا ہے۔(ت)امام زید شہید رضی الله تعالٰی عنہ کا یہ ارشاد مجید ہم غلامان خاندان زید کو بحمد الله کافی و وافی ہے،سید سادات بلگرام حضرت مرجع الفریقین،مجمع الطریقین،حبرشریعت،بحر طریقت  


 

 



[1] الصواعق المحرقۃ بحوالہ الدارقطنی عن جندب الاسدی الباب الثانی دار الکتب العلمیۃ بیروت ص۸۳

[2] الصواعق المحرقۃ بحوالہ الحافظ عمر بن شبہ الباب الثانی دار الکتب العلمیۃ بیروت ص۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن