دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

من النبی صلی الله علیہ وسلم فقال منزلتھما الساعۃ وھما ضجیعاہ [1]

کی بارگاہ میں ابو بکر وعمر کا مرتبہ کیا تھا فرمایا جو مرتبہ ان کا اب ہے کہ حضور کے پہلو میں آرام کررہے ہیں۔

حدیث ہفتم۷:دار قطنی حضرت امام باقر رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی کہ ارشاد فرماتے ہیں:

اجمع بنو فاطمۃ رضی الله تعالٰی عنہم علی ان یقولوا فی الشیخین احسن مایکون من القول[2]۔

یعنی اولاد امجاد حضرت بتول زہرا صلی الله علیہ وسلم ابیہا الکریم وعلیہا وعلیہم وبارك وسلم کااجماع واتفاق ہے کہ ابو بکر وعمر رضی الله تعالٰی عنہما کے حق میں وہ بات کہیں جو سب سے بہتر ہو(ظاہر ہے کہ سب سے بہتر بات اسی کے حق میں کہی جائے گی جو سب سے بہتر ہو)

حدیث ہشتم۸:اما م ابن عساکر وغیرہ وسالم بن ابی الجعد سے راوی:

قلت لمحمد بن الحنفیۃ ھل کان ابو بکر اول القوم اسلاما؟ قال لا،قلت فبم علا ابو بکر وسبق حتی لا یذکر احد غیر ابی بکر قال لا نہ کان افضلہم اسلاما حین اسلم حتی لحق بربہ[3]۔

یعنی میں نے امام محمد بن حنفیہ سے عرض کی:کیا ابوبکر سب سے پہلے اسلام لائےتھے ؟ فرمایا:نہ۔میں نے کہا:پھر کیا بات ہے کہ ابو بکر سب سے بالا رہے ا ور پیشی لے گئے یہاں تك کہ لوگ ان کے سوا کسی کا ذکر ہی نہیں کرتے۔فرمایا:یہ اس لئے کہ وہ اسلام میں سب سے افضل تھے جب سے اسلام لائے یہاں تك کہ اپنے رب عزوجل سے ملے۔

حدیث نہم۹:امام ابو الحسن دار قطنی جندب اسد ی سے راوی کہ اما م محمد بن عبدالله محض ابن حسن مثنی بن حسن مجتبی بن علی مرتضی کرم الله تعالٰی وجوہہم کے پاس کچھ اہل کوفہ وجزیرہ نے حاضر ہوکر


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل حدیث ذی الیدین رضی الله تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۷۷

[2] الصواعق المحرقۃ بحوالہ الدار قطنی عن محمد الباقر الباب الثانی دار الکتب العلمیہ بیروت ص ۷۸

[3] الصواعق المحرقۃ بحوالہ ابن عساکر عن سالم بن ابی الجعد الباب الثانی دار الکتب العلمیہ بیروت ۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن