دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

راوی حضرت مولی کرم الله تعالٰی وجہہ فرماتے ہیں:

لااجد احد افضلنی علی ابی بکر و عمر الاجلدتہ حد المفتری[1]۔

میں جسے پاؤں گا کہ مجھے ابوبکر وعمر سے افضل کہتا ہے اسے مفتری کی حد لگاؤں گا۔

امام ذہبی فرماتے ہیں:یہ حدیث صحیح ہے۔

حدیث پنجم۵:سنن دار قطنی میں حضرت ابوجحیفہ رضی الله تعالٰی عنہ سے کہ حضور سید عالم صلی الله علیہ وسلم کے صحابی اور امیر المومنین علی کرم الله تعالٰی وجہہ مقرب بارگاہ تھے جناب امیر انہیں وہب الخیر فرمایا کرتے تھے،مروی:

انہ کان یری ان علیا افضل الامۃ فسمع اقواما یخالفونہ فحزن حزنا شدید افقال لہ علی بعد ان اخذ بیدہ وادخلہ بیتہ ما احزنك یا ابا جحیفۃ فذکرلہ الخیر فقال الا اخبرك بخیر ھذہ الامۃ خیرھا ابوبکر ثم عمر قال ابو جحیفۃ فاعطیت الله عھدا ان لا اکتم ھذا الحدیث بعد ان شافھنی بہ علی مایقیت [2]۔

یعنی ان کے خیال میں مولی علی کرم الله تعالٰی وجہہ تمام امت سے افضل تھے انہوں نے کچھ لوگوں کو اس کے خلاف کہتے سنا سخت رنج ہوا حضرت مولی ان کا ہاتھ پکڑ کر کا شانہ ولایت میں لے گئے غم کی وجہ پوچھی،گزارش کی،فرمایا:کیا میں تمہیں نہ بتادوں کہ امت میں سب سے بہتر کون ہے ابوبکر ہیں پھر عمر۔حضرت ابوجحیفہ رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میں نے الله عزوجل سے عہد کیا کہ جب تك جیوں گا اس حدیث کو نہ چھپاؤں گا بعد اس کے کہ خود حضرت مولی نے بالمشافہ مجھے ایسا فرمایا۔

حدیث ششم۶:امام احمد مسند ذی الیدین رضی الله تعالٰی عنہ میں ابن ابی حازم سے راوی:

قال جاء رجل الی علی بن الحسین رضی الله تعالٰی عنہما فقال ماکان منزلۃ ابی بکر وعمر

یعنی ایك شخص نے حضر ت امام زین العابدین رضی الله تعالٰی عنہ کی خدمت انور میں حاضر ہوکر عرض کی حضور سیدعالم صلی الله علیہ وسلم

 


 

 



[1] الصواعق المحرقۃ بحوالہ الدرار قطنی،الباب الثالث الفصل الاول دار الکتب العلمیۃ بیروت ص ۹۱

[2] الصواعق المحرقۃ بحوالہ الدرار قطنی،الباب الثالث الفصل الاول دار الکتب العلمیۃ بیروت ص ۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن