دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

نہ کرے۔پھر فرمایا:رہنے دو خدا کی پناہ کہ مسلمان اختلاف کریں ابوبکر کے بارے میں۔صلی الله تعالٰی علی الحبیب والہ وصحبہ وبارك وسلم۔والله سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ احکم۔

مسئلہ دوم:خلفائے ثلثہ رضوان الله تعالٰی علیھم سے آیا حضرت علی علیہ السلام افضل تھے یا کم؟

الجواب :

اہل سنت وجماعت نصر ہم الله تعالٰی کا اجماع ہے کہ مرسلین ملائکہ ورسل وانبیائے بشر صلوات الله تعالٰی وتسلیماتہ علیھم کے بعد حضرات خلفائے اربعہ رضوان تعالٰی علیہم تمام مخلوق الہٰی سے افضل ہیں۔تمام امم عالم اولین وآخرین کوئی شخص ان کی بزرگی وعظمت وعزت ووجاہت وقبول وکرامت وقرب وولایت کو نہیں پہنچتا۔

" اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللہِ یُؤْتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیۡمِ ﴿٪۲۹﴾"[1]

فضل الله تعالٰی کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے عطا فرمائے،اور الله بڑا فضل والا ہے(ت)

پھر ان میں باہم ترتیب یوں ہے کہ سب سے افضل صدیق اکبر،پھر فاروق اعظم پھر عثمان غنی،پھر مولی علی علیہ سید ہم ومولو ہم وآلہ وعلیہم وبارك وسلم،اس مذہب مہذب پر آیات قرآن عظیم واحادیث کثیرہ حضور نر نبی کریم علیہ وعلی آلہ وصحبہ الصلوۃ والتسلیم وارشادات جلیہ واضحہ امیر المؤمنین مولی علی مرتضی ودیگر ائمئہ اہلبیت طہارت وار تضاواجماع صحابہ کرام وتابعین عظام و تصریحات اولیائے امت وعلمائے امت رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین سے وہ دلائل باہر ہ وحجج قاہر ہ ہیں جن کا استیعاب نہیں ہو سکتا۔فقیر غفر الله تعالٰی لہ نے اس مسئلہ میں ایك کتاب عظیم بسیط وضخیم دو مجلد پر منقسم نام تاریخی مطلع القمر ین فی ابانۃ سبقۃ العمرین۱۲۹۷ھ سے متسم تصنیف کی اور خاص تفسیر آیہ کریمہ "اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنۡدَ اللہِ اَتْقٰىکُمْ ؕ"اور اس سے افضیلت مطلقہ صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ کی اثبات واحقاق اور اوہام خلاف کے ابطال وازہاق میں ایك جلیل رسالہ مسمی بنام تاریخی الزلال الانقی من بحر سبقۃ الاتقی ۱۳۰۱ھ تالیف کیا اس مبحث کی تفصیل ان کتب پر موکول،یہاں صرف چند ارشادات ائمہ اہلبیت کرام رضی الله تعالٰی عنہم پر


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۷ /۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن