30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہائے نادان جب عمر مرجائے تو اگرمرسکے تو مرجانا۔رواہ الطبرانی [1]فی الکبیر عن عصمۃ بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ و ھسنہ الامام جلال الدین سیوطی(طبرنای نے کبیر میں اس کو عصمہ بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا اور امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ نے اس کو حسن قراردیا۔ت)
(۸)انہیں اشارات جلیلہ سے ہے حضورپُرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ایام مرض وفات اقدس میں صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ کو اپنی جگہ امامت مسلمین پر قائم کرنا اوردوسرے کی امامت پر راضی نہ ہونا غضب فرمانا جس سے امیر المومنین مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم نے استناد فرمایاکہ رضیہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لدیننا افلا نرضاہ لدنیا نا [2]
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انہیں چن لیا ہمارے دین کی پیشوائی کو،کیاانہیں ہم پسند نہ کریں اپنی دنیا کی امامت کو۔ت)
(۹)اورنہایت روشن صریح کے قریب نص وتصریح وہ ارشاد اقدس ہے کہ امام احمد وترمذی نے بافادہ تحسین اورابن ماجہ وابن حبان وحاکم نے بافادۂ تصحیح اورابوالمحاسن رویانی نے حضرت حذیفہ بن الیمان رضی الله تعالٰی عنہما اورترمذی وحاکم نے حضرت عبدالله بن مسعودرضی الله تعالٰی عنہ اورطبرانی نے حضرت ابو درداء رضی الله تعالٰی عنہ اورابن عدی نے کامل میں اورحضرت انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ حضورپرنورسید یوم النشور صلی الله تعالٰی علیہ وعلٰی آلہ واصحابہ وبارك وسلم نے فرمایا:انی لاادعری مابقائی فیکم فاقتدوابالذین من بعدی ابی بکر[3]۔
[1] المعجم الکبیر حدیث۴۷۸المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۸۱/۱۷
[2] الصواعق المحرقۃ بحوالہ ابن سعدالباب الاول الفصل الرابع دارالکتب العلمیۃ بیروت ص۴۳،۷۱،۹۳
[3] مسند احمد بن حنبل حدیث حذیفہ بن الیمان المکتب الاسلامی بیروت ۵/ ۳۸۵ و۳۹۹ و۴۰۲،جامع الترمذی ابواب المناقب مناقب ابی بکر وعمار بن یاسر امین کمپنی دہلی ۲/ ۲۰۷و۲۲۱،سنن ابن ماجہ فضل ابی بکر الصدیق رضی الله عنہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص ۱۰،کنز العمال حدیث ۳۳۱۱۵موسسۃ الرسالہ بیروت ۶۴۰/۱۱،مواردالظمآن حدیث۲۱۹۳المطبعۃ السلفیۃ ص۵۳۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع