30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۴)انس رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں مجھے بنی المصطلق نے خدمت حضور سید المرسلمین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں بھیجاگیا حضور سے دریافت کروں حضور کے بعد ہم اپنے اموال زکوٰۃ کس کے پاس بھیجیں،فرمایا ابو بکر کے پاس۔عرض کی اگر انہیں کوئی حادثہ پیش آجائے تو کسے دیں؟فرمایاعمر کو۔عرض کی جب ان کا بھی واقعہ ہو۔فرمایا عثمان کو۔رواہ عنہ فی المستدرك وقال ھٰذا حدیث صحیح الاسناد[1] (اس کو انس رضی الله عنہ سے حاکم نے مستدرك میں روایت کیا اور فرمایا یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔ت)
(۵)ایك بی بی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اورکچھ سوال کیا،حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ پھر حاضر ہو۔انہوں نے عرض کی آؤں اورحضور کو نہ پاؤں۔فرمایا مجھے نہ پائے تو ابو بکر کے پاس آنا۔۔۔۔۔رواہ الشیخان[2]عن جبیر بن مطعم رضی الله تعالٰی عنہ(اس کو شیخین نے جبیربن مطعم رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)
(۶)یونہی ایك مرد سے ارشادفرمایا مروی کہ میں نہ ہوں تو ابوبکر کے پاس آنا۔عرض کی جب آنہیں نہ پاؤں۔فرمایا تو عمر کے پاس۔ عرض کی جب وہ بھی نہ ملیں۔فرمایا تو عثمان کے پاس۔اخرجہ ابو نعیم[3]فی الحلیۃ والطبرانی عن سھل بن ابی حیثمۃ رضی الله تعالٰی عنہ(ابو نعیم نے حلیہ میں اورطبرانی نے سہل بن ابی حیثمہ رضی الله تعالٰی عنہ سے اس کی تخریج کی۔ت)
(۷)ایك شخص سے کچھ اونٹ قرضوں خریدے یہ واپس جاتاتھا کہ مولی علی کرم الله وجہہ ملے حال پوچھا۔اس نے بیان کیا۔ فرمایا حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں پھر حاضرہو اورعرض کی اگر حضو کوکوئی حادثہ پیش آجائے تو میری قیمت کون اداکرے گا۔فرمایا ابوبکر۔پھر دریافت کرایااورجو ابوبکر کو کچھ حادثہ پیش آئے تو کون دے گا۔فرمایا عمر۔پھر دریافت کرایاانہیں بھی کچھ حادثہ درپیش ہو۔فرمایا ویحك اذا مات عمر فان استطعت ان تموت فمت
[1] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ دارالفکر بیروت۷۷/۳
[2] صحیح البخاری مناقب اصحاب النبی صلی الله علیہ وسلم فضائل ابی بکر رضی الله عنہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۱۶،صحیح البخاری کتاب الاحکام باب الاستخلاف قدیمی کتب خانہ کراچی ۱۰۷۲/۲،صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابۃ باب من فضائل ابی بکر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲۷۳/۲
[3] ازالۃ الخفاء عن سہل بن ابی حثمۃ فصل پنجم مقصد اول سہیل اکیڈیمی لاہور۱۲۴/۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع