دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

(۱)ایك بار ارشادہوا میں نے خواب دیکھا کہ میں ایك کنویں پر ہوں اس پر ایك ڈول ہے میں اس سے پانی بھرتارہا جب تك الله نے چاہا پھر ابو بکر نے ڈول لیا دورایك بار کھینچا پھر وہ ڈول ایك پل ہوگیا جسے چرسہ کہتے ہیں اسے عمر نے لیا تو میں نے کسی سردار زبردست کو اس کام میں انکے مثل نہ دیکھا یہاں تك کہ تمام لوگوں کو سیراب کردیا کہ پانی پی پی کر اپنی فرودگاہ کو واپس ہوئے۔ رواہ الشیخان[1]۔عن ابی ھریرۃ وعن ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہم(اس کو شیخین نے ابو ہریرہ اورابن عمر رضی الله تعالٰی عنہم سے روایت کیا۔ت)

(۲)امیر المومنین مولی علی کرم الله تعالٰی وجہہ فرماتے ہیں میں نے بارہا بکثرت حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ہوا میں اورابوبکروعمر،کیا میں نے اورابوبکر وعمر نے،چلا میں اورابوبکر۔رواہ الشیخان [2]عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما (اس کو شیخین نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

(۳)ایك بار حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا آج کی رات ایك مرد صالح(یعنی خود حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)نے خواب دیکھا کہ ابوبکر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے متعلق ہیں اور عمر ابوبکر سے اورعثمان عمر سے جابر بن عبدالله انصاری رضی الله تعالٰی عنہما فرماتے ہیں جب ہم خدمت اقدس حضور والا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے اٹھے آپ میں تذکرہ کیا کہ مرد صالح تو حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہیں اوربعض کا بعض سے تعلق وہ اس امر کا والی ہونا جس کے ساتھ حضور پرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مبعوث ہوئے ہیں،رواہ عنہ ابوداودوالحاکم[3] (اس کو جابر رضی الله تعالٰی عنہ سے ابوداوداورحاکم نے روایت کیا۔ت)


 

 



[1] صحیح البخاری فضائل اصحاب النبی صلی الله علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۵۱۷،۵۱۹،۵۲۰،صحیح البخاری کتاب التعبیر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱۰۳۹/۲و۱۰۴۰،صحیح مسلم کتاب الفضائل باب من فضائل عمر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲۷۵/۲،الصواعق المحرقۃ بحوالہ الشیخین الباب الاول الفصل الثالث دارالکتب العلمیۃ بیروت ص۳۹و۴۰

[2] صحیح البخاری فضائل اصحاب النبی صلی الله علیہ وسلم قبیل مناقب عمر قدیمی کتب خانہ کراچی ۵۱۹/۱،مشکوٰۃ المصابیح بحوالہ متفق علیہ باب مناقب ابی بکر وعمر رضی الله عنہما قدیمی کتب خانہ کراچی ص۵۵۹

[3] سنن ابی داود کتاب السنۃ باب فی الخلفاء آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۸۱،المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ داراالفکر بیروت ۳ / ۷۱، ۷۲ و۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن