دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

وھو یری مکانی ثم یاتیہ المؤذن فیؤذنہ بالصلاۃ فیامر ابابکر فیصلی بالناس وھو یری مکانی بات یہ ہوئی کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم معاذالله کچھ قتل نہ ہوئے نہ یکایك انتقال فرمایا بلکہ کئی دن رات حضور کو مرض میں گزرے،مؤذن آتا نماز کی اطلاع دیتا،حضور ابوبکر کو امامت کا حکم فرماتے حالانکہ میں حضور کے پیش نظر موجودتھاپھر مؤذن آتا اطلاع دیتا حضور ابوبکر ہی کو امامت دیتے حالانکہ میں کہیں غائب نہ تھا ولقد ارادت امرأۃ من نسائہ ان تصرفہ عن ابی بکر فابی وغضب وقال "انتن صواحب یوسف مرواابابکر فلیصل بالناس اورخدا کی قسم ازواج مطہرات میں سے ایك بی بی نے اس معاملہ کو ابوبکر سے پھیرنا چاہاتھا،حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے نہ مانا اورغضب کیا اورفرمایا تم وہی یوسف(علیہ السلام) والیاں ہو ابوبکر کو حکم دو کہ امامت کرے فلما قبض رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نظر نا فی امورنا فاخترنا لدنیا نامن رضیہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لدیننا فکانت الصلٰوۃ عظیم الاسلام وقوام الدین،فبایعنا ابابکر رضی الله تعالٰی عنہ فکان لذٰلك اھلالم یختلف علیہ منا اثنان پس جبکہ حضورپرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انتقال فرمایا ہم نے اپنے کاموں میں نظر کی تو اپنی دنیایعنی خلافت کے لئے اسے پسندکرلیا جسے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلمنے ہمارے دین یعنی نماز کے لئے پسند فرمایا تھاکہ نماز تو اسلام کی بزرگی اوردین کی درستی تھی لہذا ہم نے ابوبکر رضی الله تعالٰی عنہ سے بیعت کی اوروہ اس کے لائق تھےہم میں کسی نے اس بارہ میں خلاف نہ کیا۔یہ سب کچھ ارشاد کر کے حضرت مولٰی علی کرم الله وجہہ الاسنٰی نے فرمایا: فادیت الٰی ابی بکر حقہ وعرفت لہ طاعتہ وغزوت معہ فی جنودہ وکنت اٰخذ اذا اعطانی واغزو اذا غزانی واضرب بین یدیہ الحدودبسوطی [1]۔پس میں نے ابوبکر کو ان کا حق دیا اوران کی اطاعت لازم جانی اوران کے ساتھ ہوکر ان کے لشکروں میں جہاد کیا جب وہ مجھے بیت المال سے کچھ دیتے میں لے لیتا اور جب مجھے لڑائی پر بھیجتے میں جاتا اورانکے سامنے اپنے تازیانہ سے حد لگاتا_______پھر بعینہٖ یہی مضمون امیر المومنین فاروق اعظم وامیر المومنین عثمان غنی کی نسبت ارشاد فرمایا،رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔ہاں البتہ اشارات جلیلہ واضحہ بارہا فرمائے،مثلًا:


 

 



[1] تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۵۰۲۹ علی بن ابی طالب رضی الله تعالٰی عنہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳۳۷/۴۵ تا ۳۳۹،الصواعق المحرقۃ بحوالہ الدارقطنی وابن عساکر واسحٰق بن راہویہ الباب الاول الفصل الخامس دارالکتب العلمیۃ ص۷۰تا۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن