30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
استخلف علینا قال لا،ان یعلم الله فیکم خیرا یول علیکم خیرکم قال علی رضی الله تعالٰی عنہ فعلم الله فینا خیرا فولی علینا ابابکر(رضی الله تعالٰی علیہم اجمعین[1]) |
ہم پر کسی کو خلیفہ فرمادیجئے۔ارشاد ہوا:نہ،اگر الله تعالٰی تم میں بھلائی جانے گا تو جوتم سب میں بہتر ہے اسے تم پر والی فرما دے گا۔حضرت مولی علی کرم الله وجہہ نے فرمایا:رب العزۃ جل وعلانے ہم میں بھلائی جانی پس ابوبکر کوہمارا والی فرمایا رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔ |
امام اسحٰق بن راہو یہ ودارقطنی وابن عساکر وغیرہم بطرقِ عدیدہ واسانید کثیرہ راوی،دوشخصوں نےامیر المومنین مولٰی علی کرم لله وجہہ الکریم سے ان کے زمانہ خلافت میں دربارۂ خلافت استفسارکیا اعھدعھدہ الیك النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ام رائ رایتہ۔کیا یہ کوئی عھد وقرارداد حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے ہے یا آپ کی رائے ہے بلکہ ہماری رائے ہے اما ان یکون عندی عھد من النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عھدہ الی فی ذٰلك فلا،والله لئن کنت اول من صدق بہ فلاکون اول من کذب علیہ رہا یہ کہ اسباب میں میرے لئے حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے کوئی عہدہ قرارداد فرمادیا ہو سو خدا کی قسم ایسا نہیں اگر سب سے پہلے میں نے حضور کی تصدیق کی تو میں سب سے پہلے حضور پر افتراء کرنے والا نہ ہوں گا ولو کان عندی منہ عھد فی ذٰلك ماترکت اخابنی تیم بن مرۃ وعمر بن الخطاب یثوبان علٰی منبرہ ولقاتلتھما بیدی ولولم اجد الابردتی ھذہ اوراگر اسباب میں حضور والا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے میرے پا س کوئی عہد ہوتا تو میں ابوبکر وعمر کو منبر اطہر حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر جست نہ کرنے دیتا اوربیشك اپنے ہاتھ سے ان سے قتال کرتا اگرچہ اپنی اس چادر کے سواکوئی ساتھی نہ پاتا ولٰکن رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لم یقتل قتلا ولم یمت فجأہ مکث فی مرضہ ایاما ولیا لی یاتیہ المؤذن فیؤذنہ بالصلاۃ فیا مرا بابکر فیصلی بالناس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع