دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

وشروحہ ولمواھب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ و شرحہا للزرقانی والاصابۃ فی تمییز الصحابۃ للامام الحافظ العسقلانی رحمۃ الله تعالٰی علیہم اجمعین۔

شرحوں،مواہب اللدنیہ بالمنح المحمدیہ اوراسکی شرح زرقانی اورحافظ ابن حجر عسقلانی کی تصنیف الاصابہ فی تمییزالصحابہ سے۔الله تعالٰی ان سب پر رحمت نازل فرمائے۔(ت)

دوم کلی مطلق کہ حیات مستحلف سے جمع نہیں ہوسکتی یعنی امام کا اپنے بعد کسی کیلئے امامت کبرٰی کی وصیت فرمانا اس کا نص صریح علی الاعلان بتصریح نام حضور اعلٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نےکسی کے واسطے نہ فرمایا،ورنہ صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم ضرورپیش کرتے اورقریش وانصار میں دربارہ خلافت مباحثے مشاورے نہ ہوتے،امیر المومنین امام الاشجعین اسد الله الغالب علی مرتضٰی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم سے باسانید صحیحہ قویہ ثابت کہ جب ان سے عرض کی گئی استخلف علینا ہم پر کسی کو خلیفہ کردیجئے۔فرمایا:لاولٰکن اترککم کما ترککم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں کسی کو خلیفہ نہ کروں گا بلکہ یونہی چھوڑوں گا جیسے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم چھوڑگئے تھے اخرجہ الامام احمد [1] بسند حسن والبزار بسندی قوی والدارقطنی وغیرھم(اس کو امام احمد نے بسند حسن اوربزارنے بسند قوی اوردارقطنی وغیرہم نے رویت کیا۔ ت) بزار کی روایت میں بسندصحیح ہے حضرت مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ نے فرمایا:

مااستخلف رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فاستخلف علیکم [2]۔

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے کسی کو خلیفہ نہ کیا کہ میں کروں۔

دارقطنی کی روایت میں ہے،ارشادفرمایا:

دخلنا علٰی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فقلنا یارسول الله

ہم نے خدمت اقدس حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضرہوکر عرض کی:یارسول الله

 


 

 



[1] مسند امام احمدبن حنبل عن علی رضی الله تعالٰی عنہ المکتب اسلامی بیروت۱۳۰/۱،الصواعق المحرقۃ الباب الاول الفصل الخامس دارالتکب العلمیۃ بیروت ص۷۰،کشف الاستارعن زوائد البزارباب فی قتلہ حدیث۲۵۷۲موسسۃ الرسالۃ بیروت ۲۰۳/۳،کنزالعمال بحوالہ ك وابن السنی حدیث۳۶۵۶۲موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۳ / ۱۸۹

[2] الصواعق المحرقۃ بحوالہ البزارالباب الاول الفصل الخامس دارالکتب العلمیۃ بیروت ص۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن