دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

وسلم سے بازرہا واقع ہوا،جیسے بعض غزوات میں امیر المومنین صدیق اکبربعض میں حضرات اسامہ بن زید۔غزوہ ذات السلاسل میں حضرت عمروبن العاص رضی الله تعالٰی عنہم کو سپہ سالاربنا کر بھیجا۔تحصیل زکوٰۃ پر امیر المومنین فاروق اعظم وحضرت خالد بن ولید وغیرہما رضی الله تعالٰی عنہم کو مقرر فرمایا۔یہ بھی یقینا حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی نیابت تھی کہ اخذصدقات اصل کام حضور والا صلوات الله تعالٰی علیہ وعلٰی آلہٖ واصحابہ کا ہے۔قال تعالی:

" خُذْ مِنْ اَمْوٰلِہِمْ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمْ وَتُزَکِّیۡہِمۡ بِہَا وَصَلِّ عَلَیۡہِمْ ؕ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمْ ؕ"[1]

اے محبوب ان کے مال میں سے زکوٰۃ تحصیل کروجس سے تم انہیں ستھرا اورپاکیزہ کردواوران کےحق میں دعائے خیر کرو بے شك تمہاری دعاان کے دلوں کا چین ہے۔(ت)

تعلیم قرآن ودین کے لئے قرائے کرام شہدئے عظام کو مقرر فرمایا۔حضرت عتاب بن اسید کو مکہ معظمہ،حضرت معاذ بن جبل کو ولایت جَنَد،حضرت ابو موسٰی اشعری کو زبید و عدن،حضرت ابوسفیان والد امیرمعاویہ یا حجرت عمرو بن حزم کو شہر نجران، حضرت زیاد بن لبید کو حضرموت،حضرت خالد سعید اموی کو صنعا،حضرت عمرو بن العاص کو عمان کاناظم صوبہ کیا۔باذان بن سباسان کیانی مغل کو صوبہ داری یمن پر مقرر رکھا۔امیر المومنین مولی علی کرمالله تعالٰی وجہہ کو ملك یمن کا عہد ۂ قضا بخشا۔۸ ھ میں حضرت عتّاب،۹ ھ میں حضرت ابو بکرصدیق اکبر کو امیر الحاج بنایا۔بعض وقائع میں امیر المومنین فاروق اعظم،بعض میں حضرت معقل بن یسار،بعض میں حضرت عقبہ کو حکم قضا دیا۔غزوۂ تبوك کو تشریف لے جاتے وقت امیر المومنین علی مرتضٰی کو اہلبیت کرام،اورغزوہ بدر میں حضرت ابولبابہ،اورتیرہ غزوات واسفار کو نہضت فرماتے حضرت عمرو ابن ام مکتوم کو مدینہ طیبہ کا امیر ووالی فرمایا۔ازانجملہ غزوہ ابواء کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا پہلا غزوہ تھا وغزوہ بواط وغزوہ ذی العبّرہ وغزوہ طلب کر زبن جابر وغزوۂ سویق وغزوۂ غطفان وغزوۂ احد وغزوۂ حمرا ء الاسد وغزوہ نجران وغزوہ ذات الرقاع وسفرحجۃ الوداع کہ حضور پرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا پچھلا سفر تھا رضی الله تعالٰی علیہم اجمعین۔

لخصنا کل ذٰلك من صحیح البخاری

یہ سب ہم نے تلخیص کی صحیح بخاری اوراس کی

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/۱۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن