30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیشك حضرت مولاعلی کرم الله تعالٰی وجہہ الاسنٰی ہمیشہ سےمسلمان صحیح الایمان تھے اوربیشك انہوں نے آٹھ دس برس کی عمر میں اسلام قبول کیا،ان دونوں باتوں میں اصلًا تنافی نہیں۔یہ اسلام متاخر وہ ہے جس کاذکر اللھم صل علی علم الایمان اصل الایمان عین الایمان وٰلہ وسلم۔اے الله درود وسلام نازل فرما علامت ایمان،اصل ایمان،عین ایمان پر اورآپ کی آل پر۔ (ت)آیۂ کریمہ:
|
"مَا کُنۡتَ تَدْرِیۡ مَا الْکِتٰبُ وَ لَا الْاِیۡمٰنُ وَ لٰکِنۡ جَعَلْنٰہُ نُوۡرًا"[1] الاٰیۃ۔ |
اس سے پہلے نہ تم کتاب جانتے تھے نہ احکام شرع کی تفصیل، ہاں ہم نے اسے نور کیا۔(ت) |
یعنی اسلام خاصِّ زمان بعثت کہ کتاب ورسول پر ایمان وعقائدسمعیہ کے اذعان پر مشتمل ہو۔یہ بے شك بعدبعثت حاصل ہوا۔ اس کا حدوث قدم اسلام توحیدی کا منافی نہیں،
|
کما لا یخفٰی علٰی من کا ن لہ قلب اوالقی السمع وھو شہید۔ |
جیسا کہ یہ پوشیدہ نہیں اس شخص پر جو دل رکھتاہویا کان لگائے اورمتوجہ ہو۔(ت) |
تفسیر کبیر میں زیر آیہ کریمہ منجملہ وجوہ تاویل مذکور:
|
الرابع الایمان عبارۃ عن الاقراربجمیع ماکلف الله تعالٰی بہ وانہ قبل النبوۃ ماکان عارفابجمیع تکالیف الله تعالٰی،بل انہ کان عارفا م بالله تعالٰی وذٰلك لاینافی ماذکرناہ۔الخامس صفات الله تعالٰی علی قسمین منھا مایمکن معرفتہ بمحض دلائل العقل، ومنھا مالایمکن معرفتہ الا بالدلائل السمعیۃ، فھذا القسم الثانی لم تکم معرفتہ حاصلۃ قبل النبوۃ۔[2] |
وجہ چہارم،ایمان ان تمام چیزوں کے مان لینے کا نام ہے جن کا الله تعالٰی نے بندوں کو مکلف بنایا،اورحضور قبل نبوت الله تعالٰی کے عائدکردہ تمام احکام وتکالیف سے واقف نہ تھے بلکہ وہ خدا وند تعالٰی کے عارف تھےا وریہ اس کے منافی نہیں جو ہم نے ذکر کیا(کہ قبل وحی بھی انبیاء کا کفر سے منزہ ہونا اجماعی ہے)وجہ پنجم،صفات الہٰی کی دو قسمیں ہیں:(۱)وہ جن کی معرفت عقلی دلیلوں سے ہوسکتی ہے(۲)وہ جن کی معرفت سمعی دلیلوں کے بغیر ممکن نہیں۔تواسی قسم دوم کی معرفت قبل نبوت نہ تھی۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع