دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

الٰی یوم الجزء فی المسئلۃ التی نرسل الیکم۔

رکھے آپ اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں جو ہم آپ کی طرف بھیج رہے ہیں۔(ت)

زید کہتاہے چونکہ علی مرتضٰی نے آٹھ دس برس کی عمر میں اسلام قبول کیا اوراس سے پہلے کبھی دامن پاك آپ کا نجاست شرك وکفر سے آلودہ نہیں ہوا اورحدیث شریف:

کل مولود یولد علی الفطرۃ[1]۔

ہر بچہ فطرت اسلام پر پیداہوتاہے(ت)

دلالت کرتی ہے کہ کل بچے کا دین اسلام ہے۔لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جناب علی مرتضٰی ہمیشہ سے مسلمان تھے۔عمر وکہتا ہے کہ جب علی مرتضٰی کرم الله تعالٰی وجہہ نےآٹھ دس برس کی عمر میں اسلام قبول کیا تو یہ کہنا کہ آپ ہمیشہ سے مسلمان تھے محض غلط ہے۔ بینواتوجروا(بیان کرو اجر دیے جاؤگے۔ت)

الجواب:

قول زیدحق ومقبول وزعم عمر وباطل ومخذول ہے۔

کما حققنا بتوفیق الله تعالٰی فی "تنزیۃ المکانۃ الحیدریہ عن وصمۃ عھد الجاھلیۃ۔"

جیسا کہ ہم نے "تنزیہ المکانۃ الحیدریۃ عن وصمۃ عھد الجاھلیۃ" میں الله تعالٰی کی توفیق سے اس کی تحقیق کردی ہے۔(ت)

ہاں عبارت زید میں یہ لفظ قابل گرفت ہے کہ "ہم کہہ سکتے ہیں "اس سے بوئے ضعف آتی ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ہم اعتقاد رکھتے ہیں،ہم بالیقین کہتےہیں:

"الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟ وَمَاکُنَّا لِنَہۡتَدِیَ لَوْلَاۤ اَنْ ہَدٰىنَا اللہُ ۚ"[2]۔

سب خوبیاں الله کو جس نے ہمیں اس کی راہ دکھائی اورہم راہ نہ پاتے اگر الله ہمیں راہ نہ دکھاتا۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الجنائزباب ما قیل فی اولاد المشرکین قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۱۸۵،سنن ابی داودکتاب السنۃ باب فی ذراری المشرکین آفتاب عالم پریس لاہور۲/۲۹۲،جامع الترمذی ابواب القدر باب ماجاء کل مولود یولد علی الملۃ امین کمپنی دہلی ۲/۳۶،مسندا حمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ المکتب الاسلامی بیروت۲/۲۳۲

[2] القرآن الکریم ۷/ ۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن