30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
سبحان الله علیّ اولھما اسلامًا وانما شبّہ علی الناس لان علیّا اخفٰی اسلامہ من ابی طالب واسلم ابو بکر فاظھر اسلامہ[1]۔ |
تو انہوں نے کہا سبحان الله ان دونوں میں سے حضرت علی پہلے اسلام لائے مگر انہوں نے اسلام کو اپنے والد سے پوشیدہ رکھاجس وجہ سے ان کا اسلام لوگوں پر مشتبہ رہا جبکہ ابو بکررضی الله تعالٰی عنہ نے اپنا اسلام ظاہر فرمایا۔(ت) |
ولہذا احادیث حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وآثار صحابہ کرام واہلبیت عظام رضی الله تعالٰی عنہم سے ثابت کہ صدیق کا اسلام سب کے اسلام سے افضل،اوران کا ایمان تمام امت کے ایمان سے ازید واکمل ہے کما بیناہ فی کتابناالمذکور المبارك ان شاء الله تعالٰی(جیسا کہ ہم نے اس کو بیان کردیا ہے کتاب مذکو رمیں جو ان شاء الله بابرکت ہوگی۔ت)
رہے امیر المومنین فاروق وامیر المومنین غنی رضی الله تعالٰی عنہما مذہب جمہور اہلسنت میں امیر المومنین حیدر رضی الله تعالٰی عنہ سے تو وہ دونوں افضل اورامیر المومنین صدیق رضی الله تعالٰی عنہ اگرچہ سب سے افضل مگر اس وجہ سے افضل نہیں کہ یہ قدیم الاسلام ہیں وہ جدید الاسلام،کہ یہ فضل جُزئی ہے جو مفضول کو بھی افضل پر مل سکتاہے۔فضل کلی اورشیئ ہے جس کی تحقیق انیق ہم نے کتاب مذکور میں ذکر کی۔قدم اسلام اگر موجب افضلیت ہوتو لازم آئے کہ من وتو زید وعمروکہ بعونہ تعالٰی باپ داداپرداداپشت ہاپشت سے مسلمان چلے آتے ہیں۔عمر وعثمان،ابو ذرو سلمان وحمزہ وعباس وغیرہم صحابہ کرام واہلیبت عظام رضی الله تعالٰی عنہم سے معاذالله افضل ٹھہریں،تو اس بنا پر دعوی افضلیت محض جہالت اورفضل جُزئی وکلی کے تفرقہ سے غفلت ہے۔
|
والله الھادی وولی الایادی والله سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہٗ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
الله تعالٰی ہدایت دینےو الا اورنعمتوں کا مالك ہے اورالله سبحانہ وتعالٰی خوب جانتاہے اوراس کا علم اتم اورمستحکم ہے۔(ت) |
مسئلہ۲۱: ازبنارس محلہ کندی گڈھ ٹولہ مسجد بی بی راجی شفاخانہ مرسلہ مولوی حکیم عبدالغفور صاحب ۱۴رجب ۱۳۱۲ھ
|
ماقولکم ایھا العلماء ابقاکم الله تعالٰی |
اے علماء کرام الله تعالٰی یوم جزا تك آ پ کو باقی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع