30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورامیر المومنین مولٰی علی کی نسبت آیا کہ کچھ دنوں اپنے باپ ابو طالب کےخوف سے کہ لازمہ صغرسنّ ہے اپنے اسلام کا اخفا فرمایا،امام حافظ الحدیث خیثمہ بن سلیمان قرشی وامام دارقطنی و محب الدین طبری وغیرہم حضرت امام حسن مجبتٰی رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی حضرت سیدنا علی مرتضٰی وجہہ الکریم فرماتے ہیں:
|
ان ابا بکرٍ سبقنی الٰی اربعٍ لم اوتھن،سبقنی الٰی افشاء السلام،وقدم الہجرۃ،مصاحبتہ فی الغارو اقام الصلوۃ وانا یومئذٍ بالشعب،یظھر اسلامہ واخفیہ[1]۔ الحدیث |
بیشك ابوبکر چارباتوں کی طرف سبقت لے گئے کہ مجھے نہ ملیں: انہوں نے مجھ سے پہلے اسلام آشکار اکیا،اورمجھ سے پہلے ہجرت کی،نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے یارغارہوئے، اور نماز قائم کی اس حالت میں کہ میں ان دنوں گھروں میں تھا۔ وہ اپنا اسلام ظاہر کرتے اور میں چھپاتاتھا۔ |
امام قسطلانی مواہب اللدنیہ میں فرماتے ہیں:
|
اول من اسلم علی ابن ابی طالب وھو صبی لم یبلغ الحلم،وکان مستخفیا باسلامہ،واول رجل عربی بالغ اسلم واظھر اسلامہ ابو بکر بن ابی قحافۃ رضی الله تعالٰی عنہما[2]۔ |
سب سے پہلے ایمان لانے والے مذکر حضرت علی بن ابی طالب رضی الله تعالٰی عنہ ہیں جبکہ آپ بچے تھے اورسِنِّ بلوغ کو نہ پہنچے تھے وہ اپنے اسلام کو پوشیدہ رکھتےتھے،اورسب سے پہلے ایمان لانے والے عربی مرد جنہوں نے اسلام ظاہر کیا وہ ابوبکر بن ابی قحافہ رضی الله تعالٰی عنہماہیں۔(ت) |
امام ابو عمر ابن عبدالبر روایت فرماتے ہیں:
|
سئل محمد بن کعب القرظی عن اول من اسلم ولی او ابوبکر رضی الله تعالٰی عنہما:قال |
محمد بن کعب قرظی سے سوال کیا گیا کہ ابو بکر وعلی میں سے پہلے اسلام لانے والا کون ہے؟ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع