دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

ان شاء الله تعالٰی مطلع القمرین فی ابانۃ سبقۃ العمرین۔

ابانۃ سبقۃ العمرین"میں بیان کیا ہے جو بابرکت(کتاب)ہے اگر الله نے چاہا۔ت)

سولہ برس کی عمر میں حضور پرنورسید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے قدم پکڑے کہ عمر بھرنہ چھوڑے،اب بھی پہلوئے اقدس میں آرام کرتے ہیں،روز قیامت دست بدست حضور اٹھیں گے،سایہ کی طرح ساتھ ساتھ داخل خلد بریں ہوں گے۔ جب حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مبعوث ہوئے فورًا بے تامل ایمان لائے،ولہذا سید نا امام ابوالحسن اشعری رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

لم یزل ابوبکر الصدیق رضی الله تعالٰی عنہ بعین الرضا منہ[1]۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی الله تعالٰی عنہ ہمیشہ سرکار اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی خوشنودی میں رہے۔(ت)

امام قسطلانی ارشاد الساری شرح صحیح البخاری میں فرماتے ہیں:

اختلف الناس فی مرادہ بھٰذا الکلام فقیل لم یزل مؤمنا قبل البعثۃ وبعدھا وھو الصحیح المرتضٰی[2]

اس کلام سے امام اشعری کی مراد میں لوگوں کا اختلاف ہے۔ بیان مراد میں ایك قول یہ ہے کہ وہ ہمیشہ مومن رہے،قبل بعثت بھی،بعد بعثت بھی۔یہی قول صحیح وپسندیدہ ہے(ت)

امام اجل سید ابوالحسن علی بن عبدالکافی تقی الدین سبکی قدس سرہ الملکی فرماتے ہیں:

الصواب ان یقال ان الصدیق رضی الله تعالٰی عنہ لم یثبت عنہ حالۃ کفربالله کما ثبتت عن غیرہ ممن اٰمن۔وھوالذی سمعناہ من اشیاخنا ومن یقتدٰی بہ وھو الصواب ان شاء الله تعالٰی [3]۔

صحیح یہ کہنا ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ سے متعلق کوئی حالت کفر ثابت نہ ہوئی جیسا کہ دوسرے ایمان والوں سے متعلق ثابت ہوئی۔یہی ہم نے اپنے شیوخ اور پیشواؤں سے سنا ہے اوریہی حق ہے ان شاء الله تعالٰی۔(ت)

 


 

 



[1] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری باب اسلام ابی بکر رضی الله عنہ دارالکتاب العربی بیروت ۶/۱۸۷

[2] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری باب اسلام ابی بکر رضی الله عنہ دارالکتاب العربی بیروت ۶/۱۸۷

[3] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری باب اسلام ابی بکر رضی الله عنہ دارالکتاب العربی بیروت ۶/۱۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن