دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

تکمیل: بحمدالله تعالٰی یہی فضل اجل واجمل،بلکہ اس سے بھی اعلٰی واکمل،نصیب حضرت امیر المومنین،امام المشاہدین،افضل الاولیاء المحمدیین،سیدنا ومولانا صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ ہے۔حکم تبعیت تو انہیں وجوہ بالا سے باطل۔چند برس کی عمر شریف ہوئی کہ پرتوشانِ خلیل الله بت خانہ میں بت شکنی فرمائی۔ان کے والد ماجد سیدنا ابو قحافہ رضی الله تعالٰی عنہ(کہ وہ بھی صحابی ہوئے)اس زمانۂ جاہلیت میں انہیں بت خانے لے گئے اوربتوں کو دکھا کر کہا:ھٰذہٖ اٰلہتك الشم العلٰی فاسجدلہا یہ تمہارے بلند وبالا خدا ہیں انہیں سجدہ کرو۔وہ تو یہ کہہ کرباہر گئے،سیدنا صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ قضائے مبرم کی طرح بت کے سامنے تشریف لائے اور براہ اظہار عجز صنم وجہل صنم پرست ارشادفرمایا:انی جائع فاطعمنی میں بھوکا ہوں مجھے کھانا دے۔وہ کچھ نہ بولا۔فرمایا:انی عارفاکسنی میں ننگاہوں مجھے کپڑا پہنا۔وہ کچھ نہ بولا۔صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ نے ایك پتھر ہاتھ میں لے کرفرمایا:میں تجھ پر پتھر ڈالتاہوں۔فان کنت الٰہًافامنع نفسك اگر توخدا ہے تو اپنے آ پ کو بچا۔وہ اب بھی نرابت بنارہا۔آخر بقوت صدیقی پتھر پھینکا کہ وہ خدائے گمراہاں منہ کے بل گرا۔والد ماجد واپس آتے تھے یہ ماجرا دیکھا،کہا:اے میرے بچے !یہ کیا کیا؟ فرمایا:وہی جوآپ دیکھ رہے ہیں؟ وہ انہیں ان کی والدہ ماجدہ حضرت ام الخیر رضی الله تعالٰی عنہا کے پاس (کہ وہ صحابیہ ہوئیں)لے کر آئے اور ساراواقعہ ان سے بیان کیا انہوں نے فرمایا:اس بچے سے کچھ نہ کہو،جس رات یہ پیدا ہوئے میرے پاس کوئی نہ تھا،میں نے سنا کہ ہاتف کہہ رہا ہے۔

یا امۃ الله علی التحقیق:ابشری بالولد العتیق:اسمہٗ فی السماء الصدیق:لمحمد صاحب ورفیق:رواہ القاضی ابوالحسین احمد بن محمد ن الزبیدی بسندہ فی"معالی الفرش الی عوالی العرش [1]" وقد ذکرنا الحدیث بطولہ فی کتابنا المبارک

اے الله کی سچی لونڈی! تجھے خوشخبری ہو اس آزاد بچے کی،اس کا نام آسمانوں میں صدیق ہے محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا یار ورفیق ہے۔(اسے قاضی ابوالحسین احمد بن محمد زبیدی نے) "معالی الفرش الی عوالی العرش"میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے اورہم نے پوری حدیث طویل اپنی کتاب " مطلع القمرین فی

 


 

 



[1] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری بحوالہ معالی الفرش الی عوالی العرش باب اسلام ابی بکر دارالکتاب العربی بیروت ۶/۱۸۷،۱۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن