30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الجنۃ[1]۔ |
ہوں گے۔(ت) |
اورجب یہ تبعیت صرف احکام دنیوی میں ہے تو اس کا ثبوت احکام دنیاکے وجود پر موقوف۔اگردنیا میں کوئی حکم ہی نہ ہو تو تبعیت کس چیز میں ہوگی ؟ اورپر ظاہر کہ قبل بعثت ان امور میں کوئی حکم شرعی اصلًا اجماعًامتحقق نہ تھا۔تو اس وقت تك کسی ناسمجھ بچے کا بہ تبعیت والدین کافر قرار پانا ہرگز وجہ صحت نہیں رکھتا کہ نہ حکم نازل،نہ تبعیت حاصل۔ھکذاینبغی التحقیق والله سبحٰنہ ولی التوفیق(یونہی تحقیق چاہیے اورالله سبحٰنہ وتعالٰی توفیق کا مالك ہے۔ت)
اس تحقیق انیق سے بتوفیق الله تعالٰی روشن ہوگیا کہ بحمدہ سبحٰنہ تبعًا حکمًا اسمًا وہماکسی طرح کسی نوع یہ لفظ شنیع حضرت مولی کرم الله تعالٰی وجہہ الاسنٰی پر صادق نہ ہوا۔روز الست سے ابدالآباد تك ان کادامن ایمان مامن اس لوث(آلودگی)سے اصلًا جزمًا قطعًا مطلقًاپاك وصاف منزہ رہا۔والحمدلله رب العٰلمین(سب تعریفیں الله تعالٰی کے لئے ہیں جو پروردگارہے تمام جہانوں کا۔ت)
|
ھذا کلہ ما فاض علی قلب الفقیر:من فیض اللطیف الخبیر:واسأل الله تعالٰی ان یجعلہ ذریعۃ مقبولۃ لحفظ ایمان ھٰذا الضعیف الحقیر لیوم لقاء الملك الجواد القدیر۔ولاحول ولاقوۃ الابالله العلی الکبیر: وصلی الله تعالٰی وبارك وسلم علی الامان المؤمن المولی النصیر الشفیع الرفیع المبشر البشیر:وعلی اٰلہ وصحبہٖ واھلہٖ وحزبہٖ وعلین المرتضٰی الامام الامیر: وعلینابھم ولھم وفیھم،اٰمین یاربنا السمیع البصیر۔ |
یہ سب وہ ہے جو قلب فقیر پر لطیف خیبر کے فیض سے فائض ہوا اورمیں الله تعالٰی سے سوال کرتاہوں کہ اس کو بادشاہ جواد قدیر کی ملاقات کے دن تك اس ضعیف حقیر کے ایمان کی حفاظت کاذریعہ مقبولہ بنادے،اورکوئی طاقت وقوت نہیں مگر الله علی کبیر ہی سے،اورالله رحمت وبرکت وسلامتی نازل فرمائے امن دینے والے امان،نصرت فرمانے والے مولٰی، بلند شفیع،خوشخبری دینے والے مبشر پر اوران کی آل،اصحاب، اہل جماعت اورعلی مرتضٰی امام امیر پر،اورہم پر ان حضرات کے وسیلہ اوران کے سبب سے اوران کے زمرہ میں،قبول فرما اے ہمارے سننے دیکھنے والے رب! |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع