دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

وذٰلك لان الامتحان یوجب الوقف والقول بشیئ یخالفہ بید انّ تمام ورودہ انما ھو علی الاشاعرۃ الذین اطلقوا القول بالنجاۃ اما المفصلون من اصحابنا فلھم ان یقولوا ینجوھذا یعاقب ذاک۔ و لٰکن یکون ذٰلك بعدالامتحان۔ولی ھٰھنا کلام اٰخر فی تحقیق المرام لااذکرہ لخوف الاطالۃ وغرابۃ المقام فلنرجع الٰی ماکنافیہ۔

وجہ اعتراض یہ ہے کہ جب فیصلہ بعد امتحان ہوگا توہم پر توقف لازم ہے،اورکوئی صریح حکم لگا دینا اس کےخلاف ہے،لیکن یہ سارا اعتراض ان اشاعرہ پرہے جو مطلقًانجات کے قائل ہیں لیکن ہمارے اصحاب میں سے اہل تفصیل یہ جواب دے سکتے ہیں کہ یہ ناجی ہوگا وہ معاقب۔لیکن فیصلہ بعدامتحان ہوگا۔ اور یہاں تحقیق مقصود میں میرا ایك دوسرا کلام ہے جسے خوف طوالت اوراجنبیت مقام کے باعث ترك کررہا ہوں، اب ہم اصلی بحث کی طرف رجوع کریں۔(ت)

ان دونوں قولوں پر بس حکم کفر کے لئے صراحۃاختیارشرک،یابر قول آخر وصف مہلت تامل،ترك توحید کا ثبوت لازم۔ہم پوچھتے ہیں مخالف کے پاس کیاحجت ہے کہ زمانہ فترت میں حضرت فاطمہ بنت اسد رضی الله تعالٰی عنہا موحدہ یا غافلہ نہ تھیں حالانکہ بہت عورتوں کی نسبت یہی مظنون کما قدمنا عن الزرقانی عن السیوطی(جیسا کہ ہم بحوالہ زرقانی امام سیوطی سے ماقبل میں ذکر کرچکے ہیں۔ت)مخالف جو دلیل رکھتاہے پیش کرے اورجب نہ پیش کرسکے تو رجمًابالغیب حکم تبعیت پر کیونکر منہ کھول دیا۔کیااطلاق کفر اوروہ بھی معاذالله ایسی جگہ محض اپنے تراشیدہ اوہام پر ہوسکتاہے ؟کیامحتمل نہیں کہ وہ اس وقت بھی ان لوگوں میں ہوں جو بالاتفاق ناجی ہیں،تو ولد انہیں کاتابع ہوگا اور بالتبع بھی حکم کفر ہرگزصحیح نہ ہوسکے گا۔علامہ شامی قدس سرہ السامی ردالمحتارمیں مسلم وکافرہ سے مولودبالزناکی نسبت فرماتے ہیں:

یظھر لی الحکم بالاسلام للحدیث الصحیح کل مولود یولد علی الفطرۃ حتی یکون ابواہ ھما اللذان یھودانہ اوینصرانہ،فانھم قالواانہ صلی الله تعالٰی علیہ

مجھے اس کے مسلمان ہونے کا حکم کرنا ہی سمجھ میں آتاہے اس لئے کہ حدیث صحیح ہے کہ ہر بچہ دین فطرت پر پیداہوتا ہے یہاں تك کہ اس کے ماں باپ دونوں ہی اس کو یہودی یا نصرانی بناتے ہیں۔علماء نے فرمایا کہ حضور صلی الله

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن