30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ھٰھنا طویل لیس ھذا موضعہ ولا نحن بصددہ۔ |
قطعی ہونا مسلم نہیں تو پھر غیر قطعی الدلالۃ نص سے احادیث صحیحہ کے رد کا ارتکاب نہیں کیا جاسکتا۔کلام یہاں پر طویل ہے جس کا یہ محل نہیں اورنہ ہی یہاں پر ہمارا مقصود ہے ۱۲مترجم۔ |
خصوصًاجُہال عرب جنہیں قرآن عظیم جابجا امی وجاہل وبے خبر وغافل بتارہا ہے،صاف ارشاد ہوتاہے:
|
" تَنۡزِیۡلَ الْعَزِیۡزِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۵﴾ لِتُنۡذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُہُمْ فَہُمْ غٰفِلُوۡنَ ﴿۶﴾"[1] |
اتاراہوا زبردست مہر والے کا کہ تو ڈرائے ان لوگوں کو کہ نہ ڈرائے گئے انکے باپ داداتو وہ غفلت میں ہیں۔ |
اورخود ہی ارشادہوتاہے:
|
" ذٰلِکَ اَنۡ لَّمْ یَکُنۡ رَّبُّکَ مُہۡلِکَ الْقُرٰی بِظُلْمٍ وَّ اَہۡلُہَا غٰفِلُوۡنَ ﴿۱۳۱﴾"[2]۔ قلت ای وھذا وان کان ظاھرًافی عذاب الدنیا وعذاب الاٰخرۃ منتف بالفحوٰی فان الملك الکریم الذی لم یرض للغافل بعذاب منقطع لایرضٰی بعذاب دائم من باب اولٰی اقول لٰکن الغفلۃ انما ھی علٰی امرالرسالۃ والنبوۃ والسمعیات کبعث وغیرہ،وقد قلنا بموجبھا فی ذٰلک۔اما التوحید فلاغفلۃ عنہ مع وضوح الدلائل وکفایۃ العقل |
یہ اس لئے کہ تیرارب بستیوں کو ہلاك کرنے والا نہیں ظلم سے جب کہ ان کے رہنے والے غفلت میں ہوں۔ قلت یہ آیت اگرچہ غفلت والے سے عذاب دنیا کی نفی میں ظاہر ہے اورعذاب آخرت کی نفی مفہوم سے ہوجاتی ہے کیونکہ جس بادشاہ کریم نے غافل کےلئے دنیا کا فانی عذاب پسند نہ کیا وہ آخرت کا دائمی عذاب بدرجہ اولٰی پسند نہ فرمائیگا۔اقول لیکن یہ وہ غفلت ہے جو رسالت،نبوت اورسمع عقائد بعث وغیرہ کے باب میں ہو،اوراس باب میں موجب غفلت پائے جانے کے ہم قائل ہیں لیکن توحید سے غفلت کا کوئی موجب نہیں جبکہ اس کے دلائل واضح ہیں اورعقل اس کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع