30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بن ابی امیہ کنانی وزہیر بن ابی سلمٰی [1]شاعر وغیرہم رحمۃ الله تعالٰی علیہم۔
دوم مشرك کہ اپنی جہالتوں ضلالتوں سے غیر خدا کو پوجنے لگے،جیسے کہ اکثر عرب۔
سوم غافل کہ براہ سادگی یا انہماك فی الدنیا انہیں اس مسئلہ سے کوئی بحث ہی نہ ہوئی بہائم کے مثل زندگی کی۔اعتقاد یات میں نظر سے غرض ہی نہ رکھی یا نظر وفکر کی مہلت نہ پائی۔بہت زنان(عورتوں)وچوپایوں واہل بوادی(صحراجنگل والوں)کی نسبت یہی مظنون(گمان)ہے۔
|
قال العلامۃ الزرقانی:ومن جاھلیۃ عم الجھل فیھا شرقًاوغربًا |
علامہ زرقانی نے کہا:ایسا عہد جاہلیت جس میں مشرق و مغرب ہر طرف جہالت عام ہے۔ |
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
کہا وہ حق کیا ہے ؟لوی بن غالب کی اولاد سے ایك مرد کہ تمہیں کلمہ اخلاص اورہمیشہ کے چین اوردائمی نعمت کی طرف دعوت فرمائے گا تم اس کی بات ماننا،اگر میں جانتا کہ اس کی بعثت تك زندہ رہوں گا تو سب سے پہلے میں اس کی طرف دوڑ کر جاتا رواہ ابو نعیم فی دلائل النبوۃ [2]عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما(اس کو ابو نعیم نے دلائل النبوۃ میں ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ ت)عامر بن ربیعہ رضی الله تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:مجھ سے زید بن عمرو نے کہا میں اپنی قوم کامخالف اوردین ابراہیم واسماعیل کا تابع ہوا، وہ دونوں بتوں کو نہ پوجتے اوراس قبلہ کی طرف نماز پڑھتے تھے،میں اولاد اسماعیل سے ایك نبی کے انتظار میں ہوں مگر میرے خیال میں اس کا زمانہ نہ پاؤں گا میں اس پرایمان لاتاہوں،میں اس کی تصدیق کرتاہوں،میں گواہی دیتاہوں کہ وہ نبی ہے،اے عامر! اگر تمہاری عمر وفاکرے تو انہیں میرا سلام پہنچانا۔عامر فرماتے ہیں:جب میں نے حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے زید کا یہ قصہ بیان کیا حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے ان کے سلام کا جواب دیا اوران کے حق میں دعائے رحمت فرمائی اورارشادفرمایا:میں نے اسے دیکھا کہ جنت میں دامن کشاں سیر کررہاہے۔رواہ ابن سعد والفاکھی عنہ[3] رضی الله تعالٰی عنہ ۱۲منہ غفرلہ(اس کو ابن سعد اورفاکہی نے عامر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)
[1] شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ المقصد الاول باب وفاۃ امہ وما یتعلق بابویہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۱/۱۸۳
[2] شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بحوالہ ابی نعیم فی دلائل النبوۃ المقصد الاول دارالمعرفۃ بیروت ۱/۱۸۳
[3] شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بحوالہ ابن سعد و الفاکہی المقصد الاول دارالمعرفۃ بیروت ۱/۱۸۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع