دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

للاستروشنی انہ قبل البلوغ تبع لابویہ فی الدین مالم یصف الاسلام اھ قال:فافادان التبعیۃ لا تنقطع الابالبلوغ اوبالاسلام بنفسہ وبہ صرح فی البحر عــــــہ والمنح من باب الجنائزاھ ۔[1]

للاستروشنٰی سے نقل ہے:بچہ قبل بلوغ دین میں اپنے والدین کا تابع ہے جب کہ خود مسلمان نہ ہوا ہو،شامی نہ کہا: افادہ فرمایا کہ یہ تبیعت بالغ ہونے یا خود اسلام لانے ہی سے ختم ہوتی ہے،اسی کی تصریح بحرالرائق اورمنح الغفار باب الجنائز میں بھی ہے اھ(ت)

تو بعد بعثت تو اس خیال شنیع کی زنہار گنجائش نہیں بلکہ اس سے پیشتر بھی کہ جب قریش مبتلائے قحط ہوئے تھے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ابوطالب پرتخفیف عیال کے لئے امیر المومنین علی کرم الله تعالٰی وجہہ کو اپنی بارگاہ ایمان پناہ میں لے آئے تھے کما ذکرہ ابن اسحٰق فی سیرتہ[2] (جیسا کہ اس کو ابن اسحٰق نے اپنی سیرت میں ذکر کیا۔ت)

حضرت مولٰی نے حضور مولی الکل سید الرسل صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے کنارِ اقدس میں پرورش پائی،حضو رکی گود میں ہوش سنبھالا،آنکھ کھلتے ہی محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا جمال جہاں آراء دیکھا،حضور ہی کی باتیں سنیں،عادتیں سیکھیں،صلی الله تعالٰی علیہ وعلیہ بارك وسلم۔تو جب سے اس جناب عرفان مآب کو ہوش آیا قطعًایقینًارب عزوجل کو ایك ہی جانا،ایك ہی مانا۔ہر گزہرگزبتوں کی نجاست سے اس کا دامن پاك کبھی آلودہ نہ ہوا۔اسی لئے لقب کریم "کرم الله تعالٰی وجہہ "ملا۔ذٰلك فضل الله یؤتیہ من یشاء 

عــــــہ:ولفظہ:ولاتزول التبعیۃ الی البلوغ،نعم تزول التبعیۃ اذا اعتقد دینا غیردین ابویہ اذا عقل الادیان فحینئذصارمستقلًا [3]۔

ولفظہ:تبعیت بلوغ تك ختم نہیں ہوتی،ہاں اس وقت تبعیت ختم ہوجاتی ہے جب ادیان کی سمجھ رکھ کر اپنے ماں باپ کے دین کے علاوہ کسی دین کا معتقد ہوجائے اب وہ(تابع نہ رہا)خو دمستقل ہو گیا۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتارکتاب النکاح باب نکاح الکافرداراحیاء التراث العربی بیروت ۲/۳۹۴

[2] السیرۃ النبویۃ لابن ہشام ذکر ان علی بن ابی طالب رضی الله عنہ اول ذکر اسلم الجزئین الاولین،دارابن کثیربیروت ص۲۶۴

[3] بحرالرائق کتاب الجنائزفصل السلطان احق بصلوتہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۱۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن