دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 28 | فتاوی رضویہ جلد ۲۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۸

کل مولود یولد علی الفطرۃ[1]۔

ہربچہ فطرت اسلام پرپیداہوتاہے۔(ت)

یہ کہنا کہ آپ پہلے کافر تھے بعدازاں مسلمان ہوئے صحیح نہیں ، اورجملہ مذکورہ بہ نسبت آپ کے سوئے ادب میں داخل ہے ۔

عمرو کہتاہے چونکہ اطفال تابع والدین کے ہوتے ہیں اوروالدین آپکے حالت کفرپر تھے، لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ پہلے علی مرتضی کافرتھے بعدازاں مسلمان ہوئے فقط۔ اس صورت میں زید کا قول صحیح ہے یاعمروکا؟بینواتوجروا۔(بیان فرمائیے اجردیے جاؤگے۔ت)

الجواب:

بسم الله الرحمٰن الرحیم، الحمدلله الذی کرم وجہ علی ن المرتضٰی : فلم یزل محظوظا منہ بعین الرضٰی:والصلوٰۃ والسلام علی السیدالعلی الرضی الارضٰی:  شفیع المذنبین یوم فصل القضا : وعلٰی اٰلہ وصحبہٖ بعددکل من یاتی ومضٰی:

الله کے نام سے شروع نہایت مہربان رحم والا ہے ۔ساری تعریف الله کے لئے جس نےعلی مرتضی کے چہرے کو عزت وکرامت بخشی تو وہ ہمیشہ اس کی رضاوخوشنودی سے بہرہ ور رہے۔ اوردرودوسلام ہو بلند ، پسندیدہ ، پسندیدہ تر سردار، فیصلہ قضا کے دن گنہگاروں کے شفیع پر اوران کی آل اوران کے اصحاب پر تمام اگلے پچھلوں کی تعداد کے برابر۔(ت)

قول زید حق وصحیح قول عمروباطل وقبیح ہے۔

اقول وبالله التوفیق (میں کہتاہوں اورتوفیق الله تعالٰی سے ہے۔ت) یہ توظاہر ومعلوم وثابت ہے کہ حضرت امیر المومنین مولی المسلمین سیدنا علی مرتضٰی کرم الله وجہہ الاسنٰی وقت بعثت سراپابرکت حضور پرنورسیدالمرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فورًا مشرف بتصدیق وایمان ہوئے، اس وقت عمر مبارك حضرت مرتضوی آٹھ دس سال تھی اوربالیقین جو عاقل بچہ اسلام لائے


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الجنائزباب ماقیل فی اولاد المشرکین قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۱۸۵،سنن ابی داودکتاب السنۃ باب فی ذراری المشرکین آفتاب عالم پریس لاہور۲/۲۹۲،جامع الترمذی ابواب القدرباب ماجاء کل مولودیولد علی الملۃ امین کمپنی دہلی ۲/۳۶،مسنداحمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/۲۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن