30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوئی دقیقہ بے ادبی اٹھانہ رکھا۔نعوذباللہ من الخذلان ولاحول ولاقوۃ الاباللہ القادرالمستعان(ہم ذلت ورسوائی سے اللہ تعالٰی کی پناہ چاہتے ہیں جوقدرت والا ہے جس سے مددطلب کی جاتی ہے۔ت)
یہ لباب عجاب اول تاآخرجہالات فاضحہ وخرافات واضحہ کا لب لباب ہے۔کثر ت مسائل کے نام فرصت عنقانہ ہوتاتو فقیر اس کا رد لکھ دیتا۔مگر الحمدللہ نارباطل خود منطفی عــــــہ۱ ہے اورہمارے بلاد میں اس کاشریکسرمنتفی عــــــہ۲ فلاحاجۃ الٰی اشاعۃ خرافاتہ ولو علٰی وجہ الرد(اس کی خرافات کو شائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اگرچہ بطور ردہو۔ت)
بالجملہ روایت نہ عقلًادور نہ شرعًامہجور،اورکلمات مشائخ میں مسطوروماثوراورکتب احادیث میں ذکر معدوم نہ کہ عدم مذکور۔۔۔۔۔۔نہ روایاتِ مشائخ اس طریقہ سند ظاہری میں محصور،اورقدرت قادر وسیع وموفور،اورقدرقادری کی بلندی مشہور،پھر ردوانکارکیا مقتضائے ادب وشعور۔والحمدللہ العزیزالغفور،واللہ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم (اورسب تعریفیں اللہ تعالٰی کے لئے ہیں جو عزت والا بہت بخشنے والا ہے اوراللہ سبحانہ تعالٰی خوب جانتاہے اوراس کا علم خوب تام اورخوب مضبوط ہے۔ت)
مسئلہ ثالثہ
مسئلہ۸: مسؤلہ مولوی نور محمد صاحب کانپوری،ملازم کارخانہ میل کاٹ واقع دیوان، ۹محرم الحرام ۱۳۳۸ھ۔
|
ماقولکم یا علماء الملۃ السمحۃ البیضاء ومفتی الشریعۃ الغراءفی ھٰذہٖ: |
آپ کا کیا ارشاد ہے اے فراخ وروشن ملت کے عالمو اوراے چمکدارشریعت کے مفتیو!اس مسئلہ میں)ت) |
مولودغلام امام شہید،صفحہ ۵۹سطر ۱۱میں لکھاہے کہ:"شب معراج میں حضرت غوث الاعظم شیخ محی الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی روح پاك
عــــــہ۱: بُجھی ہوئی۔ عــــــہ۲:ختم،نیست ونابود۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع