30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کما بیناہ فی رسالتنا "ھدی الحیران فی نفی الفئی عن سیدالاکوان"(جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ"ھدی الحیران فی نفی الفیئی عن سیدالاکوان"میں اسے بیان کیاہے۔)
امام جلال الدین سیوطی نے"مناھل الصفا فی تخریج احادیث الشفاء"میں مرثیہ امیر المومنین فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ"بابی انت وامی یارسول اللہ"[1]
|
لم اجدہ فی شیئ من کتب الحدیث الاثر(الٰی قولہ) بالاحکام[2]۔ |
میں نے یہ روایت کسی کتاب حدیث میں نہ پائی مگرصاحب اقتباس الانواراورامام ابن الحاج نے اپنی مدخل میں اسے حدیث طویل کے ضمن میں ذکر کیا اورایسی روایت کو اسی قدر سند کفایت کرتی ہے کہ انہیں کچھ باب احکام سے تعلق نہیں۔ |
اوریہ تو کسی سے کہا جائے کہ حضرات مشائخ کرام قدست اسرارھم کے علوم اسی طریقہ سند ظاہری حدثنا فلان عن فلان میں منحصرنہیں،وہاں ہزارہا ابواب وسیعہ واسباب رفیعہ ہیں کہ اس طریقہ ظاہرہ کی وسعت ان میں سے کسی کے ہزارویں حصہ تك نہیں،تو اپنے طریقہ سے نہ پانے کو ان کی تکذیب کی حجت جاننا کیسی ناانصافی ہے۔
انسان کی سعادت کبرٰی ان مدارج عالیہ ومعارك غالیہ تك وصول رہے۔۔۔۔۔۔۔اوراس کی بھی توفیق نہ ملے تو کیا درجہ تسلیم، نہ کہ معاذاللہ انکار وتکذیب کو سخت مہبلکہ ہائلہ ہے،والعیاذباللہ رب العٰلمین(اوراللہ تعالٰی کی پناہ جو پروردگارہے تمام جہانوں کا۔ت)۔۔۔۔۔۔۔جیسے آج کل ایك بحرینی بے بہرہ نے رسالہ"لباب المعانی"سیاہ کر کے مصر میں چھپوایااورصرف اس پر کہ حضرت امام عارف باللہ،ثقہ،حجت،فقیہ،محدث،امام القراء،سیدی ابوالحسن علی نورالملۃ والدین شطنوفی قدس سرہ الصافی الصوفی نے کتاب بہجۃ الاسرارشریف میں باسنادصحیحہ حضرت امام اجل سیدی احمد رفاعی قدس سرہ الرفیع پرحضورپرنورسید الاولیاء حضرت غوث الورٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تفضیل روایت فرمائی،نہ صرف اس امام جلیل وکتاب جمیل بلکہ خاك بدہن گستاخ جناب اقدس میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع