30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یا ھذا خدمت کے افعال جو بنظر تعظیم واجلال سلاطین بجالاتے ہیں کیا ان کے یہ معنٰی ہوتے ہیں کہ بادشاہ ان امور میں عاجز اورہمارامحتاج ہے ؟۔۔۔۔۔۔۔علاوہ بریں کسی بلندی پر جانے کے لئے زینہ بننے سےیہ کیونکر مفہوم کہ زینہ بننے والا خود بے زینہ وصول پر قادر۔۔۔۔۔۔نردبان عــــــہ۱ ہی کو دیکھیں کہ زینہ صعود ہے اورخود اصلًا صعود پر قادر نہیں۔
فرض کیجئے کہ ہنگام بت شکنی حضرت امیر المومنین مولٰی علی کرم اللہ وجہہٗ کی عرض قبول فرمائی جاتی اور حضور پرنور افضل صلوات اللہ واکمل تسلیماتہ علیہ وعلٰی آلہٖ ان کے دوش مبارك پر قدم رکھ کربت گراتے تو کیا اس کایہ مفاد ہوتا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم تو معاذاللہ اس کام میں عاجز اورحضرت مولٰی علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ قادر تھے۔غرض ایسے معنے محال، نہ ہرگز عبارت قصہ سے مستفاد،نہ ان کے قائلین بے چاروں کو مراد،واللہ الہادی الٰی سبیل الرشاد(اوراللہ تعالٰی ہی درست راستے کی طرف ہدایت عطافرمانے والاہے۔ت)
یہ بیان ابطال استحالہ واثبات صحت بمعنی امکان کے متعلق تھا۔رہا اس روایت کے متعلق بقیہ کلام،وہ فقیر غفراللہ تعالٰی کے مجلد دوم عــــــہ۲ العطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ کی کتاب مسائل شتی میں مذکور کہ یہ سوال پہلے بھی اوجین سے آیا اوراس کا جواب قدرے مفصل دیا گیا۔
خلاصہ مقصد اس کا مع زیادات جدیدہ یہ کہ اس کی اصل کلمات بعض مشائخ میں مسطور،اس میں عقلی وشرعی کوئی استحالہ نہیں، بلکہ احادیث واقوال اولیاء وعلماء میں متعددبندگان خدا کے لئے ایسا حضور روحانی وارد۔
(۲،۱)مسلم اپنی صحیح اورابوداود طیالسی مسند میں جابر بن عبداللہ انصٓاری اورعبد بن حمید بسند حسن انس بن مالك رضی اللہ تعالٰی عنہم سے راوی،حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ودخلت الجنۃ فسمعت خشفۃ فقلت ماھذہ قالواھذا بلال ثم دخلت الجنۃ فسمعت خشفۃ فقلت ماھذہ |
میں جب جنت میں داخل ہوا تو ایك پہچل سنی،میں نے پوچھا:یہ کیاہے؟ ملائکہ نے عرض کی:یہ بلال ہیں۔پھر تشریف لے گیا،پہچل سنی،میں نےپوچھا |
عــــــہ۱:سیڑھی
عــــــہ۲:یاد رہے کہ فتاوٰی رضویہ قدیم میں یہ مسائل شاملِ اشاعت نہیں ہوسکے تھے اب ان کواشاعت جدید میں کتاب الشتّی کے پیش نظر جلد میں شامل کردیاگیاہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع