30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گمراہ بد مذہب ہے۔سبحان اللہ،اہل سنت کا اجماع ہے کہ حضور صدیق اکبررضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت امام اولیاء مرجع العرفاء امیر المومنین مولی المسلمین سیدنا مولٰی علی کرم اللہ وجہہ سے بھی اکرم وافضل واتم واکمل ہیں جو اس کا خلاف کرے اسے بدعتی،شیعی،رافضی مانتے ہیں،نہ کہ حضورغوثیت مآب رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تفضیل عــــــہ دینی کہ معاذاللہ انکار آیات قرآنیہ واحادیث صحیحہ وخرق اجماع امت مرحومہ ہے لاحول ولا قوۃ الاباللہ العلی العظیم۔
یہ مسکین اپنے زعم میں سمجھا جائے کہ میں نے حق محبت حضورپر نور سلطان غوثیت رضی اللہ تعالٰی عنہ کا ادا کیا کہ حضور کو ملك مقرب پر غالب یا افضل بتایا،حالانکہ ان بیہودہ کلمات سے پہلے بیزار ہونے والے سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں، وباللہ التوفیق۔
جواب سوال ۱:رہا شب معراج میں روح پر فتوح حضور غوث الثقلین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا حاضر ہوکر پائے اقدس حضور پرنورسید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے نیچے گردن رکھنا،اوروقتِ رکوب براق یا صعودعرش زینہ بننا،شرعًا وعقلًا اس میں کوئی بھی استحالہ نہیں۔
سدرۃ المنتہٰی اگر منتہائے عروج ہے تو باعتبار اجسام نہ بنظرارواح۔عروج روحانی ہزاروں اکابر اولیاء کو عرش بلکہ مافوق العرش تك ثابت وواقع،جس کا انکار نہ کرے گا مگر علوم اولیاء کا منکر۔بلکہ باوضو سونے والے کے لئے حدیث میں وارد کہ:
"اس کی روح عرش تك بلند کی جاتی ہے۔"
نہ اس قصہ میں معاذاللہ بوئے تفضیل یا ہمسری حضورسیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لئے نکلتی ہے،نہ اس کی عبارت یا اشارت سے کوئی ذہن سلیم اس طرف جاسکتاہے۔کیا عجب سواری براق سے بھی یہی معنی تراشے جائیں کہ اوپر جانے کا کام حضرت جبرائیل علیہ السلام اوررسول کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم سے انجام کو نہ پہنچا براق نے یہ مہم سرانجام کو پہنچائی۔درپردہ اس میں براق کو فضیلت دینا لازم آتاہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم بہ نفس نفیس تو نہ پہنچ سکے اوربراق پہنچ گیا اس کے ذریعے سے حضور کی رسائی ہوئی۔
عــــــہ:فضیلت دینا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع