30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے احترام لازم عــــــہ ۔واللہ الہادی الٰی سبیل الرشاد۔
جواب سوال ۵:یونہی جس کا عقیدہ ہو کہ حضور پرنورسید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت جناب افضل الاولیاء المحمدیین سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے افضل ہیں یا ان کے ہمسر ہیں،
عــــــہ:تنبیہ:مبنائے انکار یہ طرز ادا ہے ورنہ ممکن کہ سیدنا عزرائیل علیہ الصلوۃ والسلام نے کچھ روحیں بامر الہٰی قبض فرمائی ہوں اورحضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی دعا سے باذن الہٰی پھر اپنے اجسام کی طرف پلٹ آئی ہوں کہ احیاء مردہ حضور پرنور ودیگر محبوبان خدا سے ایسا ثابت ہے کہ جس کے انکار کی گنجائش نہیں۔
یوں ہی ممکن کہ حضرت ملك الموت نے بنظرِ صحائف محوواثبات قبض بعض ارواح شروع کیا اور علم الہٰی میں قضائے ابرام نہ پایاتھا ببرکت دُعائے محبوب قبض سے بازرکھے گئے ہوں۔
امام عارف باللہ سیدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی کتاب لواقح الانوارمیں حالات حضرت سیدی شیخ محمد شربینی قدس سرہٗ میں لکھتے ہیں:
|
لما ضعف ولدہ احمد واشرف علی الموت وحضرعزرائیل لقبض روحہ قال لہ الشیخ،ارجع الٰی ربك فراجعہ فان الامر نسخ فرجع عزرائیل وشفی احمد من تلك الضعفۃ وعاش بعدھا ثلاثین عاما[1]۔ |
یعنی جب ان کے صاحبزارے احمد ناتواں ہوکر قریب مرگ ہوئے اورحضرت عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام ان کی روح قبض کرنے آئے حضرت شیخ نے ان سے گزارش کی کہ اپنے رب کی طرف واپس جائیے اس سے پوچھ لیجئے کہ حکم موت منسوخ ہوچکا ہے۔ عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام پلٹ گئے،صاحبزادے نے شفاپائی اور اس کے بعد تیس برس زندہ رہے۔واللہ تعالٰی اعلم۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع